قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد نے پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا۔
قومی کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شئیر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر بلے بازمحمد رضوان ہیں۔
کرکٹر کے والد نے جزبات سے بھرپور کیپشن لکھا کہ جس میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے تھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔
'حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو۔
بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔
خیال رہے آج پاکستان اور آسٹریلیا ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔