پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا میچ کئی طرح سے اہمیت کا حامل ہے، لیکن ورلڈ کپ کے اس گرما گرم ماحول میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بیویوں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے غیر ملکی بھابھیاں کس طرح پاکستان کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
شنیرا اکرم:
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا اکرم ان دنوں تذبذب کا شکار ہیں۔ کیونکہ آج آسٹریلیا اور پاکستان کا میچ ہے اور پاکستانی بھابھی دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہی ہیں۔
شنیرا اکرم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں چاہتی ہوں پاکستان یہ میچ جیتے۔ میں چاہتی ہوں پاکستان جیتے کیونکہ یہاں کی عوام کرکٹ کو پیار کرتی ہے۔
ثانیہ مرزا:
شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اپنے شوہر کی ٹیم کو سپورٹ کرتی رہتی ہیں۔
ثانیہ ٹیم کی سپورٹ کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں۔ جبکہ شعیب ملک کی بیٹنگ کو باقاعدگی سے دیکھتی ہیں۔ گزشتہ میچ میں جب شعیب نے 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے تھے تو ثانیہ مرزا نے باقاعدہ کھڑے ہو کر شعیب ملک کو داد دی تھی، جسے میڈیا میں باقاعدہ توجہ ملی تھی۔
اسٹیڈیم میں ثانیہ اور شعیب کا بیٹا بھی موجود ہوتا ہے۔
سامعیہ آرزو:
پاکستان کھلاڑی اور بالر حسن علی اگرچہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کا ایک مشہور نام ہے، اس ایونٹ میں حسن علی اپنا جادو جگا رہے ہیں لیکن شاہین آفریدی سے کم۔
سامعیہ آرزو حسن کی علی کی اہلیہ ہیں لیکن وہ بھارت سے تعلق رکھتی ہیں۔ سامعیہ اپنے شوہر کو ہرلمحہ سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔ سامعیہ کئی میچز میں اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔
سامعیہ بیٹی جو گود میں لیے شوہر کو داد دیتی دکھائی دی گئی ہیں۔ جبکہ ثانیہ اور محمد حفیظ کی اہلیہ سے سامعیہ کی کافی اچھی دوستی ہے۔