پاکستان کے 11 کھلاڑی 11 بار سیمی فائنل میں 11 ویں مہینے کی 11 تاریخ کو 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔۔ کیا جیتنے کے بعد یہ دن واقعی یادگار بن جائے گا؟

ہماری ویب  |  Nov 11, 2021

آج شام کرکٹ ورلڈ کپ کی دنیا کا ایک اہم میدان سجنے والا ہے، ایک طرف حوصلے و عزائم سے بھرپور پاکستانی ٹیم تو دوسری طرف آسٹریلیا کی مضبوط ٹیم۔ لیکن آج کا میچ خصوصاً پاکستانی شائقین اور کرکٹ ٹیم کے لئے ایک اہم تاریخی میچ ہے۔

آج سے قبل پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں 11 مرتبہ آچکا ہے اور اب اس مرتبہ اتفاق کی بات یہ ہے کہ آج گیارھویں مہینے کی گیارہ تاریخ ہے اور 11 کھلاڑی میدان میں اترنے والے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ آج جیت پاکستانی شاہین سمیٹتے ہیں یا پھر آسٹریلیا کے کینگرو، فیصلہ کن میچ آج شام کھیلا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر شائقین اس حوالے سے بہت زیادہ سرگرم ہیں اور پاکستان کی جیت کے لئے دعائیں کی جا رہی ہیں چونکہ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستان کو سب سے ہلکی ٹیم کے طور پر سمجھا جا رہا تھا البتہ اب پاکستان ہر کسی کی فیورٹ ٹیم بن گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More