ہم اس ٹورنامنٹ میں جیتنے کیلئے آئے ہیں ۔۔ پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل سے پہلے آسٹریلوی کپتان کا بیان سامنے آ گیا

ہماری ویب  |  Nov 11, 2021

پوری دنیا کی نظریں آج ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل پر لگی ہوئی ہیں۔اس سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پنجا آزمائی کریں گی۔

مگر اب سیمی فائنل سے پہلےآسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ جس انداز میں ہم یہاں تک پہنچے ہیں اس پر مجھے پہلے روز سے ہی اعتماد تھا اور آج کے میچ کیلئے بھی میں پر اعتماد ہوں۔

ان کا مزید کہن اتھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اپنی توقعات سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں۔ہم اس ورلڈ کپ میں بہت واضح پلان کے ساتھ آئے ہیں ۔یہ ورلڈ کپ جیت کر جائیں گے اور یہ کام کر کے دکھانے کیلئے ابھی تک یہاں موجود بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلیا ایک میچ ہارچکی ہے تاہم اب اس کانٹے دار مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاری ہے۔ اور کون سیمی فائنل تک جاتا ہے اس کا پتہ بس آج شام تک چل جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More