نیوزی لینڈ نے انگلینڈ سے بدلہ لے لیا۔۔ سنسنی خیز میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں ہرا کر 'فائنل' میں جگہ بنا لی

ہماری ویب  |  Nov 10, 2021

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے سنسی خیز میچ کے بعد انگلینڈ کو سیمی فائنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کیوی کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی کرکٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد انہوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گا۔

انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی باؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں اس امید کا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز کا ہدف دیا۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل 48 گیندوں پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیون کونوے 46 اور جیمز نیشم نے دھواں دار 26 رنز بناکر ان کا بھرپور انداز سے ساتھ دیا ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More