جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی اور ہر پاکستانی کی دعا ہے کہ اس دفعہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کے آئے۔
اور کپتان بابر اعظم کی بہترین پرفارمنس کے باعث انکی بہت زیادہ واھ واھ ہو رہی ہے اور اب سیاستدانوں کو یہ ڈر پڑ گیا ہے کہ کہیں یہ وزیراعظم عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیت کر وزیراعظم بننے نہ آ جائیں۔
اب اسی بات کو موضوع بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی دعا کرتے ہیں کہ ٹیم جیت کر وطن واپس آئے مگر جب یہ ملک میں جیت کر آئی تو اسٹامپ پیپر پر بابر اعظم سے لکھوا لیں کہ وہ کبھی سیاست میں قدم نہیں رکھیں گے۔
ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ میں خود آج بھی یہاں کھڑے ہو کر اورہاتھ جوڑ کر درخواست کراتے ہیں کہ وزیراعظم نہ بننا۔
مزید یہ کہ اب یہاں یہ بھی واضح کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ملک کے حالیہ وزیراعظم عمران خان ہیں اور وہ بھی ایک ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بے حد مقبول ہوئے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بس انکی یہی کارکردگی ہے جس کی وجہ سے یہ وزیراعطم بن گئے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے پرانے اور سینئر رہنماء قادر پٹیل کی جانب سے قومی اسمبلی میں کہے گئے ان جملوں کو کچھ لوگ پسند اور کچھ ناپسند بھی کر رہے ہیں۔