اس سال کا آخری جزوی چاند گرہن رواں ماہ نومبر میں ہوگا۔
امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ نومبر میں ہونے والا جزوی چاند گرہن 3 گھنٹے 28 منٹ تک جاری رہے گا۔ جبکہ جزوی چاند گرہن کو امریکہ، کینیڈا، برازیل، آسٹریلیا سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
تاہم رپورٹ کے مطابق 19 نومبر کو ہونے والا جزوی چاند گرہن اس صدی کا طویل ترین جزوی چاند گرہن ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چاند گرہن کے نظر آنے کے امکانات موجود نہیں ہے۔
چاند گرہن کب ہوتا ہے؟
تحقیق کے مطابق جب سورج گردش کے دوران زمین، چاند اور سورج کے درمیان آجاتی ہے تو چاند زمین کے سائے کی وجہ سے چھپ جاتا ہے۔ اور یہ ممکن تب ہوتا ہے جب سورج، چاند اور زمین ایک دوسرے کے سیدھ میں آجائیں۔
اس طرح جب زمین سے چاند کو دیکھا جاتا ہے تو چاند کا وہ حصہ سایہ نظر آتا ہے۔