مُرغی کو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور اب تو سردیاں آ رہی ہیں مزے دار چکن سوپ پینے کے دن آ رہے ہیں، ہر کوئی اس کا استعمال شوق سے کرتا ہے۔ ہم مرغی کا باقی گوشت تو کھالیتے ہیں لیکن اس کے پنجوں کو بھول جاتے ہیں، لیکن مرغی کے گوشت سے زیادہ افادیت ان پنجوں میں ہوتی ہے کیونکہ ماہر ڈائٹیشن ڈاکٹر عارفہ نقی کہتی ہیں کہ:
''
مرغی میں کسی مرض کی افادیت نہیں بلکہ یہ صرف غذا کی کمی کو پورا کرنے اور پیٹ بھرنے کے لئے استعمال ہوتی ہے، البتہ اس کے پنجوں میں موجود افادیت اگر کسی کو معلوم ہو جائے تو وہ لازمی ان کا استعمال کرے۔
''
مُرغی کے پنجوں کے فائدے:
ہڈیاں مضبوط
٭ مُرغی کے پنجوں میں سے ایک گُودا نکلتا ہے جسے استعمال کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور وہ لوگ جنہیں فالج کا مرض ہے ان کے لئے یہ پنجے اور ان کا سوپ بہت فائدے مند ہے۔
جلد کے مسائل
٭ ان پنجوں کو ناکارہ سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے مگر یہی پنجے آپ کی جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے ساتھ ساتھ سردیوں میں خُشکی سے بچاتے ہیں۔ ان کے استعمال سے جلد میں کولیجن نامی مادہ زیادہ سرائیت کرتا ہے جو اچھی جلد کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس سے رنگ بھی گورا ہوتا ہے اور بال بھی لمبے گھنے ہوتے ہیں۔
بلڈ پریشر اور شوگر
٭ یہ ہائی بلڈ پریشر اورہائی بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور جسم میں انسولین کی مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
درجہ حرارت
٭ پنجوں میں پروٹین، کیلشیئم، کولیجن اور سخت کارٹیلیج پائے جاتے ہیں جو جسم کو سردی سے بچانے اور باہر کے درجہ حرارت پر رہنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔