سیمی فائنل ابھی ہوا بھی نہیں اور آسٹریلیا پاکستان ٹور کے لیے تیار ۔۔۔ وجہ پاکستان کی شاندار فتوحات ہیں یا پھر کچھ اور؟

ہماری ویب  |  Nov 08, 2021

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ، آسٹریلیا 24 سال بعد مارچ اور اپریل 2022 میں پاکستان کا دورہ کرنے آرہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اپریل میں کھیلی جائے گی۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، میچ کا آغاز 3 مارچ کو ہوگا، سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے، یہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

یہ اعلان T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دونوں ٹیموں کے آمنے سامنے ہونے سے پہلے قبل سامنے آیا ہے۔ شائقین کرکٹ آسٹریلیا کے پاکستان دورے پر کافی خوش اور حیران نظر آتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے پاکستان آنے کا شیڈول اچانک جاری کیا ہے۔

آسٹریلیا کے اچانک پاکستان ٹور کی کیا وجوہات ہوسکتی ہیں؟ اس حوالے سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔ کیونکہ چند ماہ میں دیکھا گیا ہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی مضبوط ترہوتی گئی اور اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے گروپ کی مضبوط ترین ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے چکا ہے۔ یہ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ ممکن ہے کہ آسٹریلیا کا اچانک پاکستان آنے کا دورہ ٹیم کی زبردست کارکردگی دیکھ کر ہوا ہو۔ دوسری جانب بھارت جو کہ آئی پی ایل کھیلتا آرہا ہے اور کئی مہینوں سے متحدہ عرب امارات کے گراؤنڈز پر کھیل رہا ہے ان سب کے باوجود ورلڈ کپ سے آج باہر ہوچکا ہے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا پاکستان آکر پاکستان کی کنڈیشنز کے حساب سے اور پاکستانی ٹیم کی ٹیکٹکس کو سمجھنا چاہتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میں آسٹریلیا کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

"آسٹریلیا ایک اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں سے ایک ہے اور وہ 24 سال کے وقفے کے بعد پہلی بار پاکستان آکر کھیلے گا جو شائقین کے لیے ایک خاص اعزاز ہوگا۔

"اسی طرح، آسٹریلیا کے کرکٹرز کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہو گا کہ وہ نہ صرف ہمارے گراؤنڈز پر کھیلیں گے بلکہ ہماری دی ہوئی عزت، محبت اور مہمان نوازی کو محسوس کریں اور اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

آسٹریلیا نے آخری بار پاکستان کا دورہ 1998 میں کیا تھا، جب آسٹریلیا کے موجودہ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More