پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابیوں پر ہر ایک خوشی سے نہال ہے، چاہے شائقین کرکٹ ہوں یا پھر سینئیر کھلاڑی ہر ایک ٹیم کی خوشی کو منا رہا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو فہد مصطفٰی اور وسیم اکرم کے درمیان ہونے والی ایک ایسی صورتحال کے بارے میں بتائیں گے جو عام طور پر نظر نہیں آتی۔
فہد مصطفٰی نے ٹوئیٹر پر ایک ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں وسیم اکرم بھی موجود ہیں عقب میں وقار یونس حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔
فہد مصطفٰی نے پوسٹ اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ بہت شکریہ وسیم بھائی آپ نے 5000 کے نوٹ پر اپنا سائن کیا۔ اداکار اور میزبان فہد مصطفٰی وسیم اکرم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، کیونکہ 5000 کے نوٹ پر وسیم اکرم نے دستخط جو کیے ہیں۔ ساتھ ہی فہد نے مزید لکھا کہ وقار بھائی اگلی باری آپ کی ہے۔
فہد مصطفٰی کے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وقار ہونس کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنانا فہد، کہ نوٹ تمہارا اپنا ہو۔ اور مصباح نے بھی تمہارے لیے ایک خاص تحفہ رکھا ہوا ہے۔