ورلڈ کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کے گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں با آسانی مکمل کر کے گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔
اس سے قبل گروپ 2 سے پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔
کیوی ٹیم کی جانب سے کپتان کین ولیم سن 40 اور ڈیون کونوے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اب بھارت اپنا اختتامی میچ کل نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔