ثانیہ مرزا کے نام سے کون نہیں واقف۔ ان دنوں یہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھ رہی ہیں اور اپنے خاوند کو سپورٹ کرنے کیلئے گراؤنڈ میں بھی اکثر نظر آتی ہیں ۔
لیکن اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئ کی ہے جس میں وہ شوہر شویب ملک سے ایک سوال پوچھتی ہیں کہ وہ اگر پھر سے موٹی ہو گئیں تو کیا وہ ان سے ایسے ہی محبت کرتے رہیں گے تو شعیب کہتے ہیں کہ جی ہاں بلکل۔
اس جواب کے بلکل بعد ان کے بیٹے ازہاں نے کہا کہ ماما "آپ موٹی ہیں" جس پر شعیب ملک کے منہ سے پانی باہر گر گیا۔کیونکہ وہ اس وقت ایک بوتل سے پان ی پی رہے تھے۔
مزید یہ کہ ثانیہ مرزا اس طرح کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔
جسے ان کے صارف بہت پسند کرتے ہیں۔اور ثانیہ مرزا اس وقت اس لیے اپنے شوہر کے ساتھج موجود ہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہدایات دی گئیں تھیں کہ اپنی اپنی اہلیہ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ساتھ ضرور رکھا جائے۔