یہ شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد بھی ہیں ۔۔ میچ کے دوران وہ مناظر جب منگیتر بھی اسٹیڈئیم آئیں، جانیے شاہین آفریدی سے متعلق چند سچ جو کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب  |  Nov 07, 2021

جمیکا میں ویسٹ انڈیز کی ٹم کے خلاف دس وکٹ لے کر کنگسٹن ٹیسٹ میچ پاکستان کے نام کرنے والے شاہین آفریدی نے نہ صرف ہم وطنوں کے دل جیت لئے بلکہ “مین آف دی میچ“ اور “مین آف دی سیریز“ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب“ کے قارئین کے لئے شاہین آفریدی کی نجی زندگی کے کچھ دلچسپ پہلوؤں پر نظر ڈالی جائے گی۔

سات بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں

شاہین شاہ آفریدی 6 اپریل 2000 کو خیبر پختونخواہ کے ڈسٹرکٹ لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ شاہین آفریدی کا تعلق پٹھانوں کے زرخاخیل قبیلے سے ہے اور یہ سات بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ شاہین آفریدی اپنے والد سے بہت پیار کرتے ہیں چند دن پہلے انھوں نے اپنے انسٹگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس کا ٹائٹل تھا “میں اپنے ابو سے پیار کرتا ہوں“

انڈر ففٹین سے کیرئیر کا آغاز کیا

شاہین آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کافی کم عمری میں ہی کردیا تھا۔ شاہین آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے انھیں 2015 میں انڈر سکسٹین کرکٹ میں متعارف کروایا جس کے بعد شاہین نے نومبر 2015 میں ہی انڈر سکسٹین میں کھیلا۔ دسمبر 2016 میں شاہین آفریدی کو پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا جس کے بعد انھوں نے انڈر نائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں 12 وکٹس حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی پی ایس ایل میں بھی کھیل چکے ہیں اور اپنی شاندار پرفارمنس سے کئی ایوارڈز اور ٹائٹل حاصل کرچکے ہیں۔

بڑے بھائی گائیڈ کرتے ہیں

شاہین آفریدی کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے ہی اپنے چھوٹے بھائی کو کرکٹ کی دنیا میں متعارف کروایا اور پھر بھائی کے کرکٹر بننے کے فیصلے کو سپورٹ بھی کیا۔ مختلف انٹرویوز میں شاہین شاہ آفریدی یہ بتا چکے ہیں کہ ان کے بھائی میچ کے بعد ان کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور آگے کے لئے گائیڈ بھی کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی

شاہین آفریدی پاکستان کے مشہور زمانہ کھلاڑی شاہد آفریدی کے ہونے والے داماد ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ آفریدی پختون کے مختلف قبیلے ہوتے ہیں جس میں ان کا اور شاہین آفریدی کا قبیلہ الگ ہے لیکن اس کے بعد ہی شاہد آفریدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ شاہین آفریدی کے گھروالوں نے ان کی بڑی صاحبزادی کا ہاتھ مانگا ہے جس کے بعد شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی منگنی کردی گئی ہے لیکن شادی کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں کی گئی کیونکہ اقصیٰ ابھی کافی چھوٹی ہیں اور انٹر میڈیٹ کی طالبہ ہیں۔ منگیتر اسٹیڈئیم میں موجود: شاہین شاہ آفریدی ی منگیتر بھی ان کے مچیز کے دوران اسٹیڈئیم میں موجود ہوتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More