بھارٹی کرکٹ ٹیم کی امیدیں اب افغانستان سے جڑی ہیں۔ بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈکو شکست دینی ہے۔
وہیں سوشل میڈیا پر بھارت اور افغانستان کی ٹیم کو لے کر دلچسپ و مزاحیہ میمز نے سماں باندھا ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کی شکست کی صورت میں اِنڈیا نمیبیا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مساوی قدم جما لے گا اور ساتھ میں ان کا نیٹ رن ریٹ بڑھنے کے صورت میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔
ایسی صورتحال میں بھارتی عوام نے افغانستان کی جیت کے لیے دعائیں مانگنا شروع کر دی ہیں اور انہیں کل کے میچ میں بھرپور سپورٹ کریں گے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افغانستان اورنیوزی لینڈ کے میچ سے قبل منظر۔
دیگر میمز پر بھی نظر ڈالیے۔