انڈے کی زردی کی رنگت تبدیل ہونے کا مطلب کیا ہے؟ جانیئے زردی کی رنگت کے پیچھے چھپے اہم راز

ہماری ویب  |  Nov 05, 2021

انڈے ہر روز ہی کھانے میں آتے ہیں چاہے وہ ناشتہ ہو یا کھانا اور اکثر تو بچے رات کو کھانے کی جگہ بھی انڈے ہی کھا رہے ہوتے ہیں۔ انڈوں میں حد سے زیادہ غذائیت پائی جاتی ہے اس بات سے ہر شخص واقف ہے۔

اگر آپ غور سے دیکھیں تو انڈے کی زردی دو رنگوں کی ہوتی ہے، کسی اندے کی زردی پیلے رنگ کی جبکہ کچھ انڈوں میں زرد رنگ کی زردی پائی جاتی ہے۔

زردی کے مختلف رنگ

لیکن کیا زردی کے مختلف ہونے سے انڈوں کی غذائیت پر کوئی فرق پڑے گا؟ انڈوں کی زردی کے رنگ مختلف ہونے کی وجہ یہ ہے جب مرغی کو گیندے کے پھول کھلائے جائیں یا کوئی ایسی غذا جس کا رنگ زرد ہوتا ہے تو انڈے کی زردی بھی ویسی ہی ہوتی ہے، لیکن جب کوئی مرغی پیلے رنگ کی زردی کے انڈے دیتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ نارمل کھانا کھا رہی ہے ۔ اکثر مرغیاں کچرے میں بھی دانہ چگتی رہتی ہیں اور کچھ نہ کچھ کھا لیتی ہیں جو ان کے نارمل کھانے کے مطابق نہیں ہوتا جس کی وجہ سے انڈے کی زردی کے رنگ مختلف ہوتے ہیں۔

حیرت انگیز بات:

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زردی کا رنگ جتنا گہرا ہوگا اتنا ہی ذائقہ بھی اچھا ہوگا جبکہ وٹامنز اور غذائیت کی مقدار برابر ہوتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More