میں نے اپنی یہ تصویر کبھی نہیں دیکھی ۔۔ شعیب اختر کو انکی کی پرانی تصویر مل گئی؟

ہماری ویب  |  Nov 05, 2021

شعیب اختر یہ وہ نام ہے جسے برانڈ کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا، شعیب اختر جو کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جاتے ہیں اکثر یہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پیغام شیئر کرتے رہےتے ہیں جسے انکے مداح بہت پسند کرتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپنی ہی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

یہ تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ پرانی تصویر ہے لیکن میں نے بھی پہلی مرتبہ دیکھی ہے۔ اس تصویر کو چند ہی گھنٹو میں لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے 22 ہزار لائکس بھی مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شعیب اختر کا پی ٹی وی کے اینکر کے ساتھ تنازع سامنے ایا تھا جس میں سیاستدا ہوں یا عام عوام ہر کسی نے شعیب اختر کا ساتھ دیا۔

لیکن آج ان دونوں میں صلح ہو گئی ہے اور جب نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگی تو انہوں نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں معاف کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More