ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کے جارہانہ جاز بلے باز اور کپتان ویرات کوہلی کی نہ تو پرفارمنس اچھی ہے اور نہ ہی کپتانی۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان سے 10 وکٹوں سے ہارا اور نیوزی لینڈ سے کیسے گرتے پڑتے ہارا اس کے بعد سے ہی بھارتی میڈیا میں باتیں ہو رہی ہیں کہ ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا دینا چاہیے۔
تو اسے سوال پر سابق بھارتی کھلاڑی سے جب یہ سوال پو چھا گیا کہ اپ کی نظر میں کون بہترین امیداوار ہے تو انہوں نے کہا کہ روہیت شرما سے بہترین کوئی نہیں۔ کیونکہ ممبئی انڈینز کے کپتان کے طور پر ان کی ناقابل یقین کارکردگی کو اس کی وجہ قرار دیا۔ اور انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کے لیے ایک لیڈر کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہی نہیں بلکہ روہیت شرما کی کپتانی میں اُن کی ٹیم پانچ بار آئی پی ایل چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے
لیکن میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ روہیت شرما نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ہوم سیریز میں مختصر فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جبکہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کپتانی کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور اب ٹیم کے نئے کپتان کے لیے اُمیدواروں کی فہرست دیکھی جارہی ہے۔