شاہد آفریدی ہمیشہ ہی پاکستانی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ سکھاتے ہیں، کسی کو ڈانٹتے وقت بھی ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ کرلو تو تمہاری پرفارمنس بہترہوگی میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہا۔ جہاں آفریدی اپنی باتوں سے لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہیں وہیں یہ پاکستانی کھلاڑیوں اور پی ایس ایل میں کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بھرپور انجوائے کرتے نظر آتے ہیں۔
رواں برس مارچ اور گذشتہ برس ستمبر میں شاہد افریدی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ملتان سلطان کے لئے کھیلنے والے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ کے دیگر اہم ممبران کو بھی اپنے گھر ڈنر کی دعوت کے لئے مدعو کیا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر اب سوشل میدیا پر ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہیں۔
ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پوری کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے گھر کے ڈرائنگ روم میں زمین میں بچھے قالین پر بیٹھے کھانے کھا رہے ہیں۔ کوئی افغانی پلاؤ کھا رہا ہے تو کوئی چرسی تکہ، منفرد قسم کے مشروب بھی دعوت کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔