آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ کرکٹ کے بڑا مقابلہ جسے ہم ورلڈکپ کے نام سے جانتے ہیں اس کا افتتاح (اووپننگ سیریمنی) ہوتو ناچ گانا اور مختلف قسم کے کرتب دیکھائے جاتے ہیں۔
کرکٹ میچ سے زیادہ تو یہ رنگین لگتی ہیں اور کرکٹ کے مداح اسے بڑے شوق سے دیکھتے ہیں لیکن یہی چیز آج سے 30 سال پہلے کیسے ہوا کرتی تھی۔
تو ہوا یوں کرتا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیمیں ایک گراؤنڈ میں جمع ہو جاتی تھیں ارو پھر لائن سے اپنے ملک کے نام کے لگے ہوئے بورڈ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے تھے ۔ جس کے بعد ایک ایک کر کر تمام ملکوں کا ترانہ بجتا تھا اور نہایت ہی مہزب انداز میں ترانے کے بعد اس ٹیم کو ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہا جاتا تھا۔
یہ واقعہ سن 1987 کا ہے۔ اس پرانی تصویر میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان،انڈیا ،ویسٹ انڈیز ، سری لنکا اور انگلینڈ وغیرہ کی ٹیمیں میدان میں موجود ہیں۔