ہر بدلتے وقت کے ساتھ کرکٹ کے کھیل میں تبدیلیاں بھی آتی رہی ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کرکٹ برصغیر میں سب سے مقبول ترین کھیل ہے۔ ماضی میں متعدد کرکٹرز ایسے گزرے ہیں، جنہوں نے 20 ویں صدی کے آخر میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، مگر جن میں سے بیشتر کرکٹر اب کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو ان 3 کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے کرکٹر کا آغاز تو 90s میں کیا تھا مگر اب تک ریٹائر نہیں ہوئے۔
شعیب ملک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 39 سالہ آل راؤنڈر کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے۔ شعیب ملک نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1999 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ سے کیا تھا۔ جہاں انہوں نے 34 رنز پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001 ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے میچ سے کیا۔ البتہ ٹی ٹونٹی کا پہلا میچ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
شعیب ملک ODI میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔ جبکہ ٹی 20 میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ شعیب ملک ODI میچز میں 150 سو سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ 39 سالہ شعیب ملک آج بھی قومی ٹیم کیلئے کھیلتے ہیں۔
کرس گیل
42 سالہ ویسٹ انڈیز کرکٹر کرس گیل نے اپنے کیریئر کا آغاز 1999 سے کیا تھا۔ کرس گیل بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے اپنا پہلا ODI میچ بھارت کے خلاف کھیلا تھا، جہاں کرس گیل 8 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ جبکہ اب تک کرس گیل ODI میں مجموعی طور پر 1000 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2000 میں زمبابوے کے خلاف میچ کھیل کر کیا تھا، البتہ کرس گیل نے پہلا ٹی 20 میچ 2006 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
آج کرس گیل دنیا کرکٹ میں جارحانہ کھیل پیش کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ جبکہ آج بھی وہ ویسٹ انڈیز کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔
ہربھجن سنگھ
بھارت کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والے ہربھجن سنگھ آف اسپنر ہیں۔ 41 سالہ ہربھجن نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1998 میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ سے کیا تھا۔ جبکہ اسی سال اپنا پہلا ODI میچ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
اگر ریکارڈ کی بات کی جائے تو ہربھجن سنگھ ٹیسٹ میچ میں 400 سے زائد وکٹیں لے چکے ہیں۔ جبکہ ODIمیں 250 سو سے زائد وکٹیں حاصل کیں ہیں۔
واضح رہے کہ 1998 سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے ہربھجن سنگھ نے اب تک باضابط طور پر بھارتی قومی ٹیم سے ریٹائر ہونے کا اعلان نہیں کیا ہے۔