2 بیٹے مرگئے، اب تیسرا بھی آخری سٹیج پر ہے ۔۔ اس عورت کے بچے کو ایسی کون سی بیماری ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 04, 2021

بچے بیمار ہو جائیں تو ماؤں کا دل پریشان ہو جاتا ہے لیکن اگر بیماری سنگین ہو اور علاج کے لئے پیسے نہ ہوں تو ایک عورت کی دنیا جیسے ختم ہو جاتی ہے، دن رات وہ چاہتی ہے کہ کسی طرح کوئی کرشمہ ہو جائے اور اولاد صحتیاب ہوجائے، مگر جب وقت اور حالات ساتھ نہ دیں تو زندگی میں صرف محرومیاں ہی رہ جاتی ہیں۔ بھارتی خاتون چندرہ کے 2 بیٹے دل کی بیماری سے مر گئے، ان کے بعد تیسرا بیٹا ان کا آخری سہارا تھا، وہ بھی اسی مرض میں مبتلا ہوگیا اور اب چندرہ کے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے، ان کو علاج کے لئے 75 لاکھ سے زائد کی رقم چاہیئے۔ ان کے بیٹوں کو ہائبر ٹرافک کارڈیومائیو پیتھی نامی بیماری ہے جس سے دل کے وال اور تمام تر مسلز متاثر ہوتے ہیں، دل سے خون کی ترسیل بھی رُک جاتی ہے اور پھر دورے پڑنے لگتے ہیں، جس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ چندرہ نے بتایا کہ: '' جب میں 20 سال کی تھی تو میری شادی ہوگئی تھی، 23 سال کی عمر میں پہلا بیٹا پیدا ہوا، کچھ سال بعد دوسرے بیٹے سے خدا نے نوازا، اس کے کچھ ہی وقت بعد بڑے بیٹے منوج کو دورے پڑنے لگے اور وہ ہائبر ٹرافک کارڈیومائیو پیتھی نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے، میں اپنے بڑے دونوں بیٹوں کی زندگی نہ بچا پائی پھر میرے شوہر نے بچوں کے الزام مجھ پر لگایا اور مجھے طلاق دے کر خود دوسری شادی کرلی، کچھ عرصے بعد میرے تیسرے بیٹے منوج کو بھی دورے پڑنے لگے اور یہ بھی دل کی بیماری میں مبتلا ہوگیا۔ میں اتنی اکیلی ہوگئی ہوں، جتنی مدد میرے گھر والے کرسکتے تھے بچے کو بچانے کی سب نے کی، لیکن 75 لاکھ روپے کا انتظام کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے۔ میں سب لوگوں سے کہتی ہوں میرے بیٹے کو اپنا بچہ سمجھ کر مدد کردیں، میں ماں ہوں بچے کی زندگی کی بھیک مانگ رہی ہوں، دعا کریں میرا منوج ٹھیک ہو جائے۔ ''
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More