پاکستان اور نمیبیا کا میچ کافی منفرد تھا، اگرچہ میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی، مگر پاکستانیوں نے اس میچ کو خوب انجوائے کیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو کچھ ایسا ہی بتائیں گے جو آپ کو بھی ہنسا دے گا۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ پاکستان اور نمیبیا کا میچ جاری تھا کہ اسی دوران گیند شائقین میں جا گری۔ گیند کو دیکھ کر پاکستانی شائقین گیند کی جانب کو بڑھے۔ لیکن پاکستانی لڑکی نے گیند کو پہلے ہی اٹھا لیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیند کو ہاتھ میں لیے لڑکی گراؤنڈ کے آس پاس گھوم رہی تھی، گویا اسے سونا مل گیا ہو اور وہ بہت خوش ہو۔
کیمرے کی آنکھ بھی اسی لڑکی کو فوکس میں رکھے ہوئے تھی۔ بعد ازاں اسٹیڈیم کے والنٹیئر نے آکر لڑکی سے گیند لی اور شائقین کو ایک طرف ہونے کو کہا۔
لڑکی کے انداز سے معلوم ہو رہا تھا جیسے وہ گیند نہیں دینا چاہتی تھیں۔