ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں گذشتہ روز ہونے والے بھارت اور افغانستان کے میچ کے حوالے سے ٹوئٹر پر ' میچ فکس" ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ کرکٹ شائقین بھی کل کے میچ کے حوالے سے اسی رائے کا اظہار کرتے دکھائی دیے کہ بھارت اور افغانستان کا میچ فکس ہوچکا ہے۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ لے کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد بھارت بلے بازوں کا بلا ایسا چلا کہ افغان کھلاڑی کی ایک نہ چلی۔ بھارت نے گذشتہ روز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
افغانستان کی ناقص فیلڈنگ کے باعث ہر بال باؤنڈری کے باہر پہنچ رہی تھی۔ بعدازاں جب دوسری اننگز کا آغاز ہوا تب سوشل میڈیا صارف متحرک ہوئے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوا۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ کہنا تھا کہ کل کے میچ میں افغانستان کی وہ ٹیم نظر نہیں آئی جو اس سے پہلے پرفارمنس دکھا رہی تھی۔
ایک صارف نے پکچر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دو منٹ کی خاموشی ان بھارتی شائقین کے لیے جو یہ سوچ رہے ہیں کہ انڈین ٹیم اچھا کھیل کر جیتی ہے۔
وجاحت کاظمی نامی ٹوئٹر صارف لکھتے ہیں کہ " جب آپ میچ ہارنے کے لیے تیار ہوں مگر آئی پی ایل کا معاہدہ نہیں"۔
دوسری جانب افغانستان اور بھارت کے ٹاس کے دوران کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین فکسنگ کا سب سے بڑا ثبوت قرار دے رہے ہیں، جب افغان کپتان محمد نبی ٹاس جیتتے ہیں تب ویرات ان کے پاس جا کر ہلکے سے کہتے آپ پہلے بال کریں گے جس کے بعد محمد نبی پہلے باؤلنگ لینے کا فیصلے کر لیتے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو ایک صارف لکھتے ہیں کہ ویرات بھائی تھوڑا آہستہ بول دینا تھا،آپ پہلے بال کریں گے ویران کلئیر اور واضح آواز میں کہا تھا اور یہ میچ فکس ہے، افغانستان کرکٹ بورڈ کو شرم آنی چاہئیے۔
شانزے نامی صارف لکھتی ہیں کہ یہی ایک طریقہ ہے جس کے ذریعے انڈیا میچ جیت سکتا ہے اور وہ ہے فکسنگ۔
خیال رہے گذشتہ ہونے والے میچ کے بعد بھارت کا نیٹ رن ریٹ مثبت ہوگیا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ باقی ٹیموں کو بھی بڑے مارجن سے شکست دیں۔