افغانستان میں میچ ہار گیا ۔۔ میچ دیکھنے آئے طالبان اور شائقین مایوس ہو کر اسٹیڈئیم سے نکل گئے

ہماری ویب  |  Nov 03, 2021

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا دھمال جاری ہے اور آج کے میچ میں بھارت نے افغانستان کو66 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان سے شکست کھانے والی بھارتی ٹیم جو پچھلے تمام میچز ہاری آج افغانستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ سے افغان بالروں پر بھاری پڑ رہی تھی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شاید بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے کی اہمیت کو جان گئی تھی تب ہی افغانستان کو بالنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز کا ہدف دیا۔ روہت شرما اور راہول کی جانب سے 140 رنز کی پارٹنر شپ کی گئی۔ پارٹنر شپ میں روہت شرما نے 74 رنز بنائے جبکہ راہول نے 69 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا 35 رنز ہی بنا پائے اور رشبھ پانٹ 27 رنز بنا سکے۔ بھارتی ٹیم کے پہاڑ جیسے حدف کے سامنے افغانستان ٹیم چوتھے اوور میں ہی لڑکھڑانے لگ گئی تھی، 4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر صرف 17 رنز ہی بنا پائی تھی۔ 2 وکٹیں گرنے کے بعد افغان ٹیم لڑ کھڑائی مگر پھر سنبھل بھی گئی۔ لیکن گیارہویں اوور تک 4 وکٹیں گر چکی تھیں، 50 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے۔ لیکن افغانستان کی ٹیم نے آخری اوور تک میچ کھیلا۔
بھارتی ٹیم کے لیے یہ میچ اہمیت کا حامل تھا، کیونکہ ایک کے بعد ایک عبرتناک شکست کے بعد اب کسی کمزور ٹیم کو شکست دینا ضروری تھا۔
افغانستان اور بھارت کے اس میچ کے دوران طالبان رہنما بھی موجود تھے۔ طالبان کی موجودگی نے نہ صرف افغان کرکٹرز کو حوصلہ دیا بلکہ بھارت کو بھی ایک واضح پیغام دیا۔ یکطرفہ میچ دیکھ کر افغان شائقین اسٹیڈئیم سے افسردہ ہو کر جا رہے تھے، کئی شائقین میچ کے ختم ہونے سے پہلی ہی دلبرداشتہ ہو کر چلے گئے۔ افغان ٹیم کی عبرتناک شکست نے طالبان کو بھی افسردہ کر دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More