ابو ظہبی کے میدان میں آج ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں بھارت اور افغانستان ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جہاں انڈیا نے افغانستان کے باؤلر کا بھرکس نکال دیا۔
آج کے ہونے والے میچ میں بھارت نےمقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔
وہیں لوگوں کے لیے آج کا میچ کافی دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ آج ایونٹ میں بقا کی جنگ کے لیے مقابلہ جاری ہے۔
دوسری سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ اور میمز وائرل ہو رہی ہیں جس میں افغانستان کے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے اور کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ آج کا میچ فکس ہوگیا ہے۔
اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر " میچ فکس" ٹاپ ٹرینڈ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ اس کی وجہ لوگوں کو یہ نظر آرہی ہے کہ افغانستان آج کے میچ میں کمزور نظر آرہے ہیں اور ہر گیند پر انہیں چوکے چھکے لگنے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان فکس میچ ، انہیں شرم آنی چاہیے۔
محمد منحاج نامی صارف نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ " فکسنگ اپنے عروج پر
فیسبک پر ایک پیج کی جانب سے پوسٹ کی گئی جس میں لکھا گیا کہ ہم افغانستان کی مشکل سمجھ سکتے ہیں، اگلے سال آئی پی ایل بھی تو کھیلنا ہے نا۔
نیچے مزید میمز پر نظر ڈالیں۔