دنیا کی مشہور اسمارٹ فونز بنانے والی چینی کمپنی Xiaomi Inc نے پاکستان میں اسمارٹ موبائل فونز بنانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ موبائل فون بنانے والی چینی کمپنی Xiaomi Inc کی جانب سے مقامی ڈسٹری بیوٹر Air Link Communication Limited کے ساتھ مل کر پاکستان میں اسمارٹ موبائل فونز بنانے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ سب میڈ ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیداواری سہولت میں توسیع دی جائے گی۔
تاہم یہ منصوبہ 2022 تک مکمل کیا جاسکے گا۔ جبکہ اس منصوبے سے 3000 کے قریب افراد نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ اس اعلان کی تصدیق Xiaomi اور Airlink کمپنی نے بھی کی ہے۔