دنیا کے 12 فیصد افراد تھائی رائڈ گلینڈ میں مبتلا ہیں۔ خواتین میں یہ تناسب مردوں کے مقابلے میں زيادہ ہوتا ہے۔ تھائی رائیڈ ہارمون جسم میں میٹابولزم ،اور توانائی کی تقسیم کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اور اس میں ہارمون کی خرابی دو طرح سے ہو سکتی ہے۔ ایک صورت میں تو اس کی مقدار زيادہ ہو جاتی ہے اور دوسری صورت میں اس کی مقدار کم ہو جاتی ہے دونوں صورتوں میں یہ جسم میں کئی قسم کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔
ہائپر تھائيرائڈزم یا ہائی تھائی رائڈ
بعض اوقات تھائی رائيڈ گلینڈ زیادہ مقدار میں تھائی رائيڈ پیدا کرنے لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل حد سے زيادہ ہو جاتی ہے اس کو خون کے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔
علامات
اگر خون میں تھائی رائيڈ کی مقدار نارمل لیول سے زيادہ ہو تو جسم میں جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں وہ کچھ اس طرح ہوتی ہیں۔
1: وزن کی کمی ، اگرچہ آپ نارمل مقدار میں بھوک لگنے پر کھانا کھا رہے ہوں اس کے باوجود وزن میں واضح کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
2: دل کی دھڑکن کا تیز ہو جانا ،یہاں تک کہ ایک منٹ میں دل سو دفعہ سے زيادہ دھڑک سکتا ہے۔
3: پریشانی ، ذہنی دباؤ میں جلدی مبتلا ہو جانا چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جانا۔
4: ہاتھوں اور پیروں میں کپکپاہٹ
5: ماہواری میں بے ضابطگی
6: گرمی سے حساسیت
7: ہر وقت تھکن کا محسوس ہونا
8: رات کو سونے میں مشکل محسوس کرنا
9: جلد کا پتلا اور نازک ہو جانا
10 : بالوں کا کھردرا اور بے رونق ہو جانا
ہائپوتھائيرائيڈازم یا لو تھائی رائيڈ
اس بیماری میں تھائی رائيڈ گلینڈ جسم کی ضرورت سے کم تھائی رائيڈ کا اخراج کرتا ہے اور جسم میں تھائی رائيڈ کی مقدار اس کی ضرورت سے کم ہوتی ہے جس کی سبب جسم مختلف مسائل کا شکار ہو سکتا ہے۔
علامات
1: ہر وقت تھکن محسوس کرنا
2: وزن میں تیزی سے اضافہ
3: کمزوری اور پٹھوں اور ہڈیوں میں درد
4: بالوں کا تیزی سے گرنا
5: جلد کا خشک ہونا اور اس میں کھجلی ہونا
6: ڈپریشن میں مبتلا ہو جانا
7: یاداشت میں کمی اور ارتکاز میں کمی واقع ہونا
8: قبض کا ہو جانا
9: ماہواری کا بے قاعدہ اور بہت زيادہ ہونا
تھائی رائیڈ کا شکار اداکارہ ژالے سرحدی کھانے میں کیا استعمال کرتی ہیں؟
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنی خوبصورتی اور صحت مند زندگی کا راز بتادیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کھانے پینے کے حوالے سے بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔
نجی ٹی وی چینل کے مورننگ شو میں پاکستان کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کو مدعو کیا گیا تھا۔ جہاں انہوں بتایا کہ وہ روز مرہ کے کھانے پینے میں بہت زیادہ احتیاط کرتی ہیں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ وہ ہائپو تھائی رائیڈ کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے کھانے پینے میں مخصوص غذائیں لینا پڑتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دیسی مرغی کا گوشت اور کھوپرے کے آٹے کی روٹی کھاتی ہوں۔ جبکہ ہفتے میں ایک بار فرائی مچھلی ضرور کھاتی ہوں۔
اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ وہ چاولوں سے سختی سے پرہیز کرتی ہیں۔ تاہم اس کی جگہ امپورٹڈ کونجیک چاولوں کا استعمال کرتی ہیں۔ جبکہ چیز اور مکھن بہت شوق سے کھاتی ہیں۔
دوسری جانب ژالے سرحدی نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام کھانے پینے کی چیزیں، وہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ہائیو تھائی رائیڈ کی شکایت ہے اس وجہ سے وہ یہ ڈائٹ استعمال کرتی ہیں۔