کیا آپ کو یہ تصاویر حرکت کرتی نظر آرہی ہیں؟ جبکہ حقیقت ایسی نہیں، جانیئے ہمارا دماغ دھوکہ کیوں کھاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Nov 01, 2021

تصویریں انسانی دماغ پر گہرے اثرات تیزی سے مرتب کرتی، جو دیکھتے ہیں وہ ذہن میں بیٹھ جاتا ہے۔ لیکن کچھ تصویریں ہمیں سوچنے پر بھی مجبور کر دیتی ہیں، جیسے کہ گھومتی تصاویریں ہیں جن کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ حرکت کر رہی ہوں لیکن درحقیقت یہ صرف ہمیں محسوس ہوتی ہیں۔ ایسی تصاویر کو illusion pictures یا وہم کی تصاویر کہا جاتا ہے۔

وہم کی تصویر کیا ہیں؟

وہم کی تصاویر دراصل وہ تصویریں ہیں جن کو دیکھ کر ہمارا دماغ دھوکہ کھا جاتا ہے اور حقیقت کے برعکس سمجھتا ہے۔ جیسے کہ آپ اپنی گاڑی میں بیٹھے ہوئے ہوں اور قریب سے زوردار دوسری گاڑی گُزرے تو آپ کو ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ خود تیزی سے حرکت کرکے چلے گئے ہوں۔ ایسی ہی منفرد تصاویریں بھی ہیں۔ Hamariweb.com میں ہم آپ کو کچھ ایسی تصاویر دکھا رہے ہیں جو illusion pictures یا وہم کی تصاویر ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کی نظریں بھی دھوکہ کھائیں گی۔

بال اور سلنڈر نُما مخروطی حصہ

٭ اس تصویر کو غور سے دیکھیں تو آپ کو لگ رہا ہوگا کہ یہ بال اور سلنڈر نُما مخروطی حصہ حرکت کر رہا ہے۔ اس تصویر کو یوکرین کے آرٹسٹ یوری پری پاڈیا نے بنایا۔ وہ کہتے ہیں کہ:

'' یہ ایک ایسی تصویر ہے جس میں رنگوں اور لائنوں کو اشکال (گیند اور سلنڈر) کی شکل میں اس طرح بنایا گیا ہے کہ جیسے یہ دونوں بیک وقت حرکت کرتے ہوئے دکھائی دے رہو ہوں، البتہ یہ صرف نظری دھوکہ ہے جس کو میں نے 26 ستمبر 2016 کو Adobe Illustrator میں بنایا تھا۔ اسے بنانے کے لیے میں نے جاپانی سائیکو تھراپسٹ یاماموتو ہاشیما سے متاثر ہوکربنایا وہ ایسی تصاویر بناتے تھے جو حرکت بھی کریں اور لوگوں کی ذہنی مشق بھی کریں۔''

پری پاڈیا یہ بھی کہتے ہیں کہ:'' آپ بھی اگر غور سے دیکھیں تو اگر آپ کو یہ حرکت کرتی دکھائی دے رہی ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ کا دماغ اور آنکھیں بالکل صحیح کام کر رہی ہیں، البتہ چھٹی حس آپ کو یہ سمجھائے گی کہ آپ جو تصویر دیکھ رہے ہیں وہ رنگوں اور لائنوں کا ایک مجموعہ ہے۔ ''

حرکت کرتا ہوا سورج

سورج بھی حرکت کرتا ہے لیکن سالوں میں اس کی حرکت زمین پر واضح ہوتی ہے یہ وہم کی تصویر واحد تصویر ہے جس میں سورج کو سیکنڈز میں حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، مگر نظری دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ یہ تصویر خود حرکت نہیں کر رہی ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے: '' سورج کی روشنی کا انعکاس بھی بھرپور ہوتا ہے اور یہ انعطاف کی صورت میں چاروں طرف پھیلتی بھی ہے اور بالکل اس تصویر میں سورج کی حرکت کو بہت چھوٹا کرکے دکھایا گیا ہے اور درمیان میں شعاعوں کو واضح کرنے کے لئے کچھ لکیریں موجود ہیں جن کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ حرکت کر رہے ہیں، جبکہ یہ سچ نہیں۔

حرکت کرتا ہوا پھول

یہ تصویر غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ یہ سورج مکھی کا پھول ہے جس کو شروع میں تو تکونی پتیوں کے ساتھ بنایا گیا ہے اور پھر اس کے بعد پولکا ڈاٹ جیسے گول دائروں کی صورت میں بنایا گیا ہے۔ اس کے صرف درمیانی حصے کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ یہ حرکت کر رہا ہے البتہ سائیڈ میں کوئی حرکت واضح نہیں ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے بیچ میں چوکور اور تکون شکلوں کو جوڑا گیا ہے اور تھری ڈی رنگوں کو یکجان کیا گیا ہے، نہ صرف یہ بلکہ اس کو 360 ڈگری کے زاویے پر بنانے کی کوشش کی گئی ہے اس لئے یہ گھومتا دکھائی دے رہا ہے۔

جیومیٹریکل ڈیزائن

جیومیٹریکل ڈیزائن کی خاص بات یہی ہوتی ہے کہ اس کو جس جگہ سے دیکھو وہ مکمل اور ایک جیسا لگتا ہے اور پھر جب illusion کی صورت میں دیکھو تو ان کا اوپری حصہ گھومتا ہوا نظر آتا ہے۔ اس تصویر میں بالکل ایسا ہی ہے، لیکن چونکہ دائروں کی تعداد زیادہ ہے اس لئے ایک وقت میں پہچاننا آسان نہیں، لہٰذا یہ ہمیں گھومتے دکھتے ہیں۔

بلیک ہول

آپ کو بھی یہاں بلیک ہول حرکت کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہوگا چونکہ اس کے اندر جتنے بھی خانے ہیں ان کو رنگ کرتے وقت فکس نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آپ کی نظروں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More