جوانی کی بیماریاں انسان کو چھوٹی عمر میں بوڑھا کردیتی ہیں اور پھر اگر کوئی سنجیدہ بیماری ہو جائے تو زندگی بوجھ محسوس ہوتی ہے بالکل ایسا ہی اس نوجوان کے ساتھ ہے جس کے پاس اپنی بیماری کا علاج کروانے کے لئے پیسے بھی نہیں ہیں اور لوگوں کی مدد کا منتظر ہے۔
انڈرت پسٹولیا نامی یونان کا 29 سالہ نوجوان ہے جس کو گردوں کی بیماری اور کسی بھی وقت اس کے گردے پھٹ سکتے ہیں، یہ اس مرض میں 2018 سے ہی مبتلا ہے اور اگر اس سال دسمبر تک اس کا آپریشن نہ ہوا تو یہ کسی بھی وقت مر سکتا ہے جس کے علاج کے لئے 9 کروڑ روپے سے زائد کی ضرروت ہے، یہ جس ہسپتال میں داخل ہیں وہاں ان کا ہرہفتے ڈائیلاسز ہوتا ہے جو مخیر حضرات کی امداد پر ہو رہا ہے مگر آپریشن کے لئے اتنی بڑی رقم کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔
انڈرت پسٹولیا کہتے ہیں کہ:
''
مجھے معلوم ہی نہیں ہوا کہ میرے گردے بچپن سے ہی ناکارہ ہیں اور میں یونہی اپنی زندگی گزار رہا تھا، ایک دن جب تکلیف حد سے زیادہ ہوئی تو معلوم ہوا کہ میرے گردوں میں پانی ہے، اس کا علاج ہوا تو گردے خراب ہوگئے اور اب یہ مکمل فیل ہونے والے ہیں، میں بسترِ مرگ پر ہوں، کسی بھی وقت جان سے جا سکتا ہوں، میں جوانی کے اس پہر میں ہسپتال کے بستر پر پڑا ہوں جبکہ مجھے ماں باپ کا سہارا بننا تھا۔ میں سب لوگوں سے اپنی صحتیابی کی دعا کرنے کا کہتا ہوں، کاش میں بھی عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکوں۔
''