عجیب سا دکھنے والا یہ پھل شریفہ ہے جس کا ذائقہ کھانے والوں کو خوب پسند آتا ہے، اس کو لوگ شیک بنا بنا کر بھی پیتے ہیں اور مزیدار انرجی ڈرنکس میں بھی یہ استعمال ہوتا ہے۔
شریفے میں قدرتی طور پر بے شمار منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے یہ بڑے بڑے مسائل میں آسانیاں پیدا کرتا ہے۔
شریفہ خواتین کے بڑھتے مسائل یعنی پی سی آوز کی پیچیدگیوں کو کنٹرول کرتا ہے اور یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شریفے کا چھلکا پیس کر گرم پانی سے پھونکنا ماہواری کی بے قاعدگیاں بھی دور کرتا ہے۔
شوگر کے مریضوں کے لیے جہاں بڑھتے اور گھٹتے ہوئے شوگر کو یکدم کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے وہیں شریفے کا نہار منہ استعمال شوگر کو تیزی سے کنٹرول کرتا ہے۔ بلڈ پریشر اور ہارٹ اٹیک کے مریضوں کے لیے شریفہ کسی دوائی سے کم نہیں چونکہ اس میں خون پیدا کرنے اور شریانوں کو کھولنے والے فائبرز پائے جاتے ہیں۔
وزن کم کرنے کے لئے اس کو ابال کر کھانا ویٹ لوس سپلیمنٹ کا کام کرتا ہے۔