آئی فون 13 مضبوط ہے یا نوکیا 3310؟ پتہ چل گیا

ہماری ویب  |  Oct 21, 2021

آپ سے جب کبھی بھی پائیدار اور مظبوط موبائل فون کے بارے میں پوچھا جائے گا، تو آپ کے ذہن میں نوکیا 3310 میں آئے گا۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے نوکیا 3310 کو کس موبائل فون نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگر نہیں تو ہم آج آپ کو بتائیں گے۔

آپ کے پاس اگر آئی فون 13 پرو ہے تو اطمینان رکھیں کہ یہ فون پائیداری میں نوکیا 3310 سے بھی مضبوط ہے۔

ایک یوٹیوبر نے نوکیا 3310 اور آئی فون 13 پرو کے درمیان ڈراپ ٹیسٹ کیا۔ جبکہ اس ٹیسٹ کے ذریعے خیرت انگیز طور پر یہ ثابت ہوا کہ آئی 13 پرو نوکیا 3310 کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ ڈراپ ٹیسٹ میں موبائل فون کو کسی اونچی جگہ سے زمین پر پھینکا جاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے نوکیا 3310 کو 20 ویں منزل سے پھینکا گیا، جو کہ گرل سے ٹکرانے کے بعد کئی ٹکروں میں تقسیم ہوگیا تھا۔

جبکہ اس کے برعکس آئی فون کو 13 پرو کو 3 مرتبہ پھینکا گیا۔ تاہم حیرت انگیز طور پر موبائل کی اسکرین کو صرف معمولی سا نقصان ہوا۔

بعدازاں یہ ویڈیو میں نوکیا 3310 کو پھر سے جوڑ کر نئی دکھایا گیا، جس پر یہ کہنا مشکل ہے کہ نوکیا 3310 خراب ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More