شوگر ایک ایسا مرض ہے جس پر اگر کنٹرول حاصل نہ کیا جائے تو وہ آپ کے لیے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ پاکستان میں لاکھوں شوگر کے مریض موجود ہیں جو یا تو احتیاط کا دامن تھام رہے ہیں یا تو وہ انسولین لگا کر گزر بسر کر رہے ہیں۔
اگر آپ ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہیں تو ' ہماری ویب' کے اس آرٹیکل میں دی جانے والی معلومات آپ کو مدد فراہم کریں گی۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ ذیابطیس ایک ایسی بیماری ہے جسے صرف خوراک اور ورزش سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور اگر اس مرض میں مبتلا مریض خوراک کی احتیاط نہیں کرتا تو پھر یہ بیماری جسم کو کئی طریقے سے نقصان پہنچاتی ہے۔
تو اسی لیے آج ہم آپ کو تین ایسی غذاؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔
1-میتھی دانہ
میتھی دانے کے بیجوں کو پانی میں بھگو کر اس کا پانی پینا جہاں نظام ہاضمہ، موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کے لیے فائدہ مند ہے وہیں یہ شوگر کی بیماری کو کنٹرول کرنے میں بھی انتہائی بہترین شے ہے۔ طبی ماہرین مطابق میتھی دانے میں ایسے امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں جو خون میں شامل شوگر کی مقدار کو کم کرتے ہیں۔
2- آملہ
آملہ صرف بالوں کی صحت کے لیے مفید نہیں ہوتا بلکہ اس کا استعمال کاربوہائیڈریٹس کے میٹابولیزم کو تیز کرنے کا سبب بنتے ہیں اور شوگر کے مرض میں میٹھے کھانے کے بعد کاربوہائیڈریٹس خون میں شوگر لیول ہائی کرنے کی دُوسری بڑی وجہ بنتے ہیں۔ آملہ جسم میں انسولین کی حساسیت میں اضافہ کرتا ہے اور بلڈ شوگر لیول نارمل رکھتا ہے۔
3- کریلا
یہ سبزی شوگر کے مرض میں انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کھیرے ایسے قدرتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو انسولین کی طرح کام کرتے ہیں۔ کریلے میں بہت سے ایسے وٹامنز اور منرلز بھی موجود ہوتے ہیں جو ذیابطیس سے پیدا ہونے والے امراض کو روکنے میں کام آتے ہیں۔ شوگر کے مریض کریلے کا مشروب بنا کر بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔