ٹوتھ برش سے موٹرسائیکل چمکائیں ۔۔ شوروم میں موٹرسائیکل کو چمکانے کے لئے کونسا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے؟ جانیئے گھر میں چمکانے کا طریقہ

ہماری ویب  |  Oct 12, 2021

موٹرسائیکل کو پاکستان میں غریبوں کی سواری کہا جاتا ہے کیونکہ یہ ہر گھر میں یہ اب تو لازمی موجود ہوتی ہے، ظاہر ہے معاشرہ ترقی کر رہا ہے اور گزرتے دور کے ساتھ موٹرسائیکل کی ضرورت بڑھتی جا رہی ہے۔ جہاں ضرورت بڑھ رہی ہے وہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ موٹرسائیکل کو دن رات استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دھول مٹی اور گرد بھی اس پر لگتی ہے، کہیں ٹائروں میں مٹی جم جاتی ہے تو کسی کا کلچ اور گیئرباکس آلودہ ہو جاتا ہے۔

ہر ہفتے لڑکے عموماً اپنی موٹربائیکوں کو صاف کرتے بھی نظر آتے ہیں جوکہ کسی بھی موٹرسائیکل کے لئے ایک اچھی اور سستی گھریلو سروس بھی ہے۔ ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ لڑکے یا مرد حضرات کسی تولیے کے ٹکڑے سے موٹرسائیکل کو صاف کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں میں بھی بائیک کا تیل لگ جاتا ہے۔

پھر صاف کیسے کریں؟

٭ سب سے پہلے موٹرسائیکل کو پُرانے ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں، یعنی گیئرباکس، فیول ٹینک، انجن، ہیڈلائٹ، سسپنشن، ایکسل، پیڈل، ایئرفلٹر، مفلر، ایکزہائسٹ پائپ یہاں تک کہ ریلفلیکٹر کو بھی اچھی طرح ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں یعنی پوری بائیک پر ٹوتھ برش پھیریں۔

ایسا کرنے کی وجہ؟

دراصل ٹوتھ برش کے دندان کسی بھی کونے کے اندر چھپی ہوئی مٹی اور دھول کو نکالنے کا کام بخوبی کرتے ہیں، اسی لئے آپ بھی پہلے اپنی موٹرسائیکل پر ٹوتھ برش کو پھیرلیں تاکہ میل اور دھول مٹی مکمل طور پر نکل جائے۔

اب صفائی کرنا آسان ہے؟

جی ہاں! ٹوتھ برش آپ کے دانتوں کی طرح موٹرسائیکل کو بھی چمکانے میں آپ کی بڑی مدد کرتا ہے، اس کو پھیرنے سے دھول مٹی تو نکل ہی جاتی ہے، پھر باقاعدہ جمی ہوئی میل یا کوئی آئل کا نشان وہ تولیے کی مدد سے صاف ہو جائے گا۔

نیم گرم پانی:

تولیے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر بائیک صاف کی جائے تو وہ اچھی طرح صاف ہو جائے گی۔ اس کے بعد آپ 30 روپے کا گریس کا ساشہ لیجیئے اور بائیک پر لگادیں، چمچماتی بائیک ایک مرتبہ پھر چلنے کے لئے تیار ہے۔

کیا ہر ہفتے صفائی کرنا ضروری ہے؟

مکینیک کہتے ہیں کہ ہر ہفتے موٹرسائیکل ہو یا موٹرگاڑی ان کی صفائی کرنا ان کی حفاظت کرنے جیسا ہے، لہٰذا آپ بھی گاڑیوں کی صفائی ہر ہفتے کریں اور ان کو نئے کی طرح چمکا کر رکھیں۔

زنگ لگ جائے تو؟

کچھ لوگوں کی موٹربائیک کے مفرل اور ایکزہائسٹ پائپ کے پاس اکثر زنگ لگ جاتا ہے جس کی وجہ ان کی کام چوری اور صفائی پسند نہ ہونا ہے، ان لوگوں کو چاہیئے کہ وہ اس پر ڈیزل کا سپرے لازمی کروائیں کیونکہ یہ بائیک کو زنگ سے بچانے کے لئے مددگار ہوتا ہے۔

انجن آئل بدلوائیں:

موٹرسائیکل کے انجن آئل یا گیئر آئل کو بدلنا معمول بنا لینا چاہیے جو کہ انجن اور گیئرز کو چکنا یا ہموار رکھتا ہے۔ ایک سے ڈیڑھ ہزار کلومیٹر بائیک کو چلانے کے بعد تو اس کا انجن آئل لازمی بدلوائیے تاکہ موٹرسائیکل اچھی اور پائیداری کے ساتھ چل سکے۔

ایئرفلٹر: اگر آپ اپنی موٹرسائیکل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ایئر فلٹر کو ہر چار سے پانچ ہزار کلومیٹر کے بعد لازمی بدلوائیں کیونکہ فلٹر مٹی کو انجن میں داخل ہونے سے روکتا ہے۔

شو روم کی طرح دھونے کا طریقہ:

٭ ٹوتھ برش کی مدد سے شو روم والے بھی موٹرسائیکل کے اندرونی حصوں میں چھپی دھول مٹی کو صاف کرتے ہیں۔

٭ شو روم میں سب سے پہلے موٹرسائیکل کو تیز پریشر کے پانی سے دھویا جاتا ہے، آپ گھر پر پائپ لگا کر پانی کو فُل سپیڈ سے کھول دیں، پریشر سے پانی چلا جائے گا۔

٭ اس کے بعد نیم گرم پانی میں سرف، لیکوئیڈ واشر اور لیکوئیڈ سوپ ڈالیئے جس سے اچھی طرح جھاگ بن جائے۔

٭ اب اس کو موٹرسائیکل پر ڈالیئے اور خوب اچھی طرح رگڑیں۔

٭ پھر تیز پریشر والے پانی کی مدد سے اس کو دھولیں۔

٭ اب ڈیزل کا سپرے کریں، یہ گھر پر کرنا بھی آسان ہے، جس کے لئے آپ بازار س ایک سپرے بوتل میں تھوڑا سا ڈیزل ڈال دیں اور اس سے سپرے کریں۔

لیجیئے موٹرسائیکل کو گھر پر بآسانی شو روم کی طرح دھونے کا آسان طریقہ، جس سے آپ کی موٹرسائیکل بھی چمکتی ہوئی نظر آئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More