شادی کے ڈیڑھ سال بعد مرنے والی بیوی کی خواہشیں پوری کرنے والا لڑکا ۔۔ آج بیوی کے بغیر کیسے اکیلے زندگی گزار رہا ہے؟ جانیے شوہر کی افسوسناک داستان

ہماری ویب  |  Oct 11, 2021

میاں بیوی کی پاک محبت کبھی ختم نہیں ہوتی،اس کی زندہ مثال محمد شفقت صاحب ہیں جن کی بیوی کو گزرے 3 سال سے بھی زیادہ وقت گزر گئے ہیں مگر یہ آج بھی انہیں بھولے نہیں ۔محمد شفقت کی شادی تو گھر والوں کی پسند سے ہوئی لیکن جب انہوں نے انہیں پہلی مرتبہ دیکھا تو دیکھتے ہی انکی محبت میں گرفتار ہو گئے اور انہی سے شادی بھی کی۔

محمد شفقت کی بیوی کا نام سنبمل تھا اور انکی شادی سن 2017 میں ہوئی ،شادی کے بعد ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے تو ایک دن سن 2019 میں حج کے دن انکا انتقال ہو گیا ،بس اچانک ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ قبر میں چلی گئی ہاں مرنے سے ایک دن قبل اس نے مجھے میسج کر کے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کچھ ہونے والا ہے کیونکہ مجھے خواب آیا ہے کہ آپ میرے پاس بیٹھے رو رہے ہیں اور میں لیٹی ہوئی ہوں۔

اس وقت میں باورچی خانے میں تھا اور دوڑتا ہوا اس کے پاس آیا اور پوچھا کہ یہ سب کیا ہے تو پہلے تو اس نے میری بات مذاق میں ڈال دی اور کہاکہ جاؤ آپ یہاں سے ایسی کوئی بات نہیں لیکن اس کے بعد باورچی خانے میں آ کر میرے سامنے بہت روئی۔

شفقت صاحب کہتے ہیں کہ ہماری پاک محبت تھی اور ایک دوسرے کے بغیر رہ نہیں سکتے تھے ۔یہی وجہ ہے کہ اب میں اسکے ہر خواب پورے کروں گا، مزید کہتے ہیں کہ میری بیوی سنبل چاہتی تھی کہ وہ اپنا بوتیک کھولے اور غریب بچوں کی مدد کرے لیکن تب تو اتنے پیسے نہیں تھے لیکن اس سے یہ وعدہ ضرور کیا تھا کہ جب زندگی نے موقع دیا تو تمہارا یہ خواب ضرور پورا کروں گا۔

یہی وجہ ہے کہ آج میں نے "سمبو" کے نام سے ایک کپڑوں کا برانڈ شروع کیا ہے جسے شروع کرنے میں مجھے بہت ہی مشکلات بھی آئیں کیونکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ کس طرح کپڑے بنانا چاہتی تھی تو میں نے انکے پرانے کپڑے اور تصاویر دیکھیں جس سے مجھے اندازہ ہوا تو میں نے برانڈ شروع کیا لیکن انکی یادوں نے مجھے ایک مرتبہ پھر سے کمزور کر دیا۔

اس کے بعد میں نے سوچا کے عمرہ کرتا ہوں شاید مجھے یہاں سے ہی دلی سکون ملے لیکن میں جا نہیں سکا کیونکہ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن چل رہا تھا تو انہی دنوں میں میرے پاس ایک بچہ مدرسہ بنانے کیلئے چندہ مانگنے آیا تو میں نے سوچا پیسے میرے پاس ہیں تو کیوں نہ میں ایک مدرسہ بھی اپنی بیوی کے نام پر بناؤں، تو ایک میں نے مدرسہ بنایا جو لوگوں کی امداد کی وجہ سے بہت جلد ہی پورا ہو گیا۔

اپنی آپ بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ شاید اس کے دن ہی اتنے تھے مگر اس کے جانے کے بعد میں تقریباََ 8 سے 9 مہینے تک تو گھر سے ہی باہر نہیں نکلا تو میرے والدین نے اور دوستوں نے مجھے بہت سمجھایا جس کے بعد میں زندگی کی طرف واپس آیا مگر آج بھی کسی میاں بیوی کو ساتھ دیکھتا ہوں تو اپنے دن یاد آ جاتے ہیں اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔

لیکن وہ آج بھی میرے ساتھ ہی ہے اور روز ہی میرے خواب میں آتی ہے لیکن کچھ کہتی نہیں بس مسکراتی ہے اور اس طرح کے لباس میں موجود ہوتی ہے کہ جس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت اچھے سے ہے اور جنت میں ہی ہوگی۔اس کے علاوہ سفقت صاحب کہتے ہیں کہ گھر والے کہتے ہیں کہ کتنا عرصہ کنوارے رہو گے اب شادی کر لو لیکن میں نے ان سے کہا ہے کہ مجھے وقت چاہیے، ابھی کافی عرصے تک میں شادی نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ سندھ کے رہائشی محمد شفقت اندرون سندھ کے رہائشی ہیں اور بیوی کی وفات کے بعد تو انکی زندگی ہی بدل گئی ہے پہلے پہل تو یہ کافی کافی وقت اپنی بیوی کی قبر پر جا کر روتے اور فاتحہ خوانی کرتے رہتے تھے لیکن اب انکے خوابوں کو پورا کرنا انکی زندگی کا مقصد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More