ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کیلئے 2 قبریں کیوں کھودی گئی؟

ہماری ویب  |  Oct 11, 2021

پاکستان کی آن مان شان مانے جانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اب ہم میں نہیں رہے،انکا انتقال رضائے الہیٰ سے ہوا پر اب انکی قبر حیرت کی بات یہ ہے کہ 2 مقامات پر تیار کی جارہی ہیں۔ایسا کیوں کیا جا رہا ہے اور اس بات میں کتنی حقیقت ہے کہ آئیے جانتے ہیں۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے سائنسدان کی قبر فیصل مسجد اسلام آباد میں اور ایچ 8 قبرستان میں بنائی جا رہی ہے ۔2 قبریں اس لیے بنائی جا رہی ہے کہ جہاں انکی فیملی کہے گی وہاں انہیں دفنایا جائے گا۔ انکی قبر کی 7 فٹ لمبائی اور 28 انچ اس کی گھرائی ہے لیکن یاد رہے کہ یہ اس قبر کی لمبائی اور گہرائی ہے جو ایچ 8 قبرستان میں کھودی جا رہی ہے۔

مزید یہ کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھپھڑوں میں تکلیف کے باعث آر ایل اسپتال لایا گیا تھا جہاں انکی طبعیت بہتر ہونے کے بجائے اور زیادہ خراب ہو گئی، ڈاکٹرز نے محسن پاکستان کو بچانے کی بہت کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More