میں جس رنگ کا کپڑا پہنتا ہوں میری آنکھیں بھی اس رنگ کی ہوجاتی ہیں ۔۔ اس کی آنکھوں کا رنگ تبدیل کیسے ہوجاتا ہیں؟ جانیے اس شخص کی کہانی جو آپ کو دنگ کر دے گی

ہماری ویب  |  Oct 09, 2021

گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے تو سنا ہے لیکن جس رنگ کا سوٹ اسی رنگ کی آنکھوں کا رنگ بدل جانا قدرت کی عطا کر دہ ایک نایاب نعمت ہے۔

پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے ایک نوجوان سامنے آیا ہے جس کی آنکھوں کا رنگ حیرت انگیز طور پر اس کے کپڑوں کے رنگ میں ہی بدل جاتا ہے۔

نوجوان کا نام احمد ہے، جو کپڑوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا بھی رنگ بدلتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ قدرتی طور پر احمد کی آنکھوں میں ایسا نظام ہے کہ وہ جس رنگ کے کپڑے پہنتا ہے اس کی آنکھیں بھی وہی رنگ اپنا لیتی ہیں۔

احمد نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے بتایا کہ ایک دن میں نیلی رنگ کی قمیض پہنی تومیں نے دیکھا کہ میری آنکھوں کا رنگ بی نیلا ہوگیا جس کو دیکھ کر میں خود حیرت میں مبتلا ہوگیا۔

احمد نے بتایا کہ جب ایسا ہوا تو میرے والد نے کہا کہ کوئی دوسرے رنگ کی شرٹ پہن کر دیکھو تو جب میں نے ہرے کی شرٹ پہنی تو میری آنکھوں کا رنگ تبدیل ہوکر ہرے رنگ کا ہوگیا۔

احمد ایل ایل بی کا طالب علم ہے۔ جو بھی احمد کی رنگ بدلتی آنکھوں کو دیکھ لے تو وہ دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ احمد کے والد کے مطابق احمد جس رنگ کے کپڑے زیب تن کرتا ہے وہی رنگ دس منٹ میں اس کی آنکھوں میں اتر آتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان موجود ہے، لیکن یہ کسی حد تک ایک وہم ہوسکتا ہے۔ لیکن وہ شخص میں جس کی آنکھیں ہلکی ہوتی ہیں خاص طور پر ہیزل یا نیلی، روشنی آنکھ کے رنگین حصے کو مارتی ہے جسے ایرس کہا جاتا ہے، یہ وہم پیدا کرتا ہے کہ آنکھ نے رنگ بدل دیا ہے۔ لباس کا یہ اثر ہو سکتا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ اصول آنکھوں کے رنگ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ مختلف رنگ کے لباس پہنتے ہیں تو آپ کی قمیض ، جیکٹ ، ٹائی یا اسکارف میں موجود رنگین مواد آپ کی آنکھوں کا رنگ عارضی طور پر بدل سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More