اگر میری ماں پیسوں سے بچ سکتی تو میں سب کچھ بیچ دیتا ۔۔ جانیے مبشر لقمان کی فیملی میں کون کون ہے اور ان کی زندگی کے وہ سچ جو کوئی نہیں جانتا

ہماری ویب  |  Oct 07, 2021

پاکستانی صحافت کاایک ایسا نام جسے پوری دنیا مبشر لقمان کے نام سے جانتی ہے وہ اصل زندگی میں کیسے ہیں آ ئیے جانتے ہیں۔ اینکر مبشر لقمان کہتے ہیں کہ زندگی میں بہت سے ایسی خواتین ہیں جنہوں نے مجھے متاثر کیا جس میں میری ماں، نانی خالہ اور میری پھو پھو کیونکہ ہماری نانی ایک باہمت خاتون تھیں اور وہی چیز میری والدہ میں بھی آئی اور ۔

والد صاحب کے گز ر جانے کے بعد انہوں نے نوکری بھی کی ہمیں پالا بھی لیکن دوسری شادی نہیں کی اور ہمارے معاشرے میں ایسی عورت کا اکیلے رہناکتنا مشکل ہوتا ہے اس بات کا اندازہ ہم نہیں لگا سکتے کہ عورت اکیلے لوگوں کا سامنا نہیں کر سکتی مگر ہماری ماں نے کیا۔ یہی نہیں انہوں نے اپنے دل کی بات ہی لوگوں کے سامنے کھول کر رکھ دی اور کہا کہ۔

زندگی کی آج تک سب سے بڑی خوشی تب نصیب ہوئی جب پہلی اولاد ہوئی اور میں نے اسے اپنی گود میں لیا تو اسی وقت مجھے مشہور اداکارہ مرینا خان کا فون آیا جس پر انہوں نے مجھے مبارک باد دی اور کہا کہ کیسا لگ رہا ہے تو میں نے کہا کہ لگتا ہے میں دنیا کا سب سے خوش قسمت آدمی ہوں اور لگتا ہے کہ کبھی نہیں مروں گا ۔انہوں نے ن فون اس لیے کیا تھا کیونکہ میں ،مرینا خان، معین اختر وغیرہ وغیرہ ایک ساتھ شو کرتے تھے۔

اس کے علاوہ اپنی زندگی کا سب سے پہلے دکھ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر میرے پاس اس چیز کا اختیار ہوتا تو میں اپنی ساری دولت لوٹا دیتا اور اپنی ماں کو اس دنیا سے جانے نہ دیتا کیونکہ میں کبھی کمزور نہیں پڑا سوائے اس وقت جس دن میری ماں اور دوسرا بھائی اس دنیا سے رخصت ہوئے کیونکہ ماں میرا سہارا تھی اور بھائی میری طاقت تھے لیکن جب دوسرے بھائی کا انتقال ہوا تو اس کے بعد لگتا تھا کہ کچھ نہیں بچا اب زندگی میں۔

مزید یہ کہ اپنے بارے میں بتاتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ میں پوری ٹیم کو لیکر بول چینل جوائن کر لیا ، یہ سمجھیں دھوکہ ہے یا پھر غلطی کیونکہ لوگوں نے ہمیں غلط مشورے دیے کہ آپ وہاں جائیں گے تو سب اچھا ہوگا اور وہ چینل ہے ہی اچھا مگر وہاں گئے تو ایسا کچھ بھی نہیں تھا ۔

سب ہی لوگ جانتے ہیں مبشر لقمان سگریٹ بہت پیتے مگر انہوں نے یہ لت کیسے چوھڑی یہ کوئی نہیں جانتا یہ کہتے ہیں کہ ایک دن بس یوں ہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ نہیں یار اب نہیں پیوں گا ، تو اگلے دن سے نہیں پیے سگریٹ تو 3 سے 4 دن تو حالت ایسی تھی کہ کروں کچھ اور کام کچھ اور ہوتا تھا جس پر لوگوں نے نکوٹین والی ببل اور دیگر چیزیں استعمال کرنے کا مشورہ دیا لیکن میں نے ان سے کہا کہ انسان کے اندر کچھ کرنے کی چاہ ہوتو وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔

بس پھر کیا تھا میں نے آفس کے اندر پڑے سگریٹ کے 19 ڈبے اسٹاف کو دیے اور کہا پھینک دو مگر انہوں نے نہیں پھینکے اور کہا کہ یہ ایسے ہی بول رہے ہیں پتا نہیں کب مانگ لیں مگر آج 2 سال ہونے کو ہیں اور میں نے سگریٹ کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔

مشہور اینکر مبشر لقمان آج کل کسی چینل سے وابستہ نہیں ہیں البتہ انکا کا اپنا ایک مشہور یو ٹیوب چینل ہے جس پر وہ روزانہ سیاسی ٹاک شو وغیرہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مبشر لقمان 11 جنوری 1963 کو لاہور پنجاب میں پیدا ہوئے ، انہوں نے صرف صحافت ہی نہیں بلکہ فلمی دنیا میں بھی اپنا لوہا منوایا اور پہلا پہلا پیار جیسی کئی اور فلموں اور گانوں م میں ہدایتکاری بھی کی ہے ۔ ان کے 2 بچے ہیں ، جس میں سب سے بڑا بیٹا اور چھوٹی بیٹی ہے جس کا نام فجر ہے یہی نہیں پاکستان کی سب سے مشہور گلوکار آئمہ بیگ انکی بھتیجی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More