یہ جوڑا پہلے چھوٹی سی دکان سے چند پیسے کماتا تھا اور اب کروڑوں روپے کمالیتے ہیں ۔۔ کھاڈی دنیا بھر میں کیسے مشہور ہوا؟ جانیئے اس کے مالک کی کہانی

ہماری ویب  |  Oct 06, 2021

کاروبار کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے یہ صرف وہ لوگ کر سکتے ہیں جن کا دماغ اور زبان دونوں چھری کی طرح تیز ہوں جو ہر قسم کے معاملات اور حالات کو بخوبی اپنی صلاحیتوں اور ہنر سے اپنے بس میں کرنا جانتے ہوں وہی لوگ کامیاب کاروبار کرتے ہیں اور پھر ایسے ہی کامیابیاں سمیٹتے ہیں لیکن کئی مرتبہ کاروبار میں رسک لینے پڑتے ہیں سب سے بڑا رسک کسی بھی کام کو شروع کرتے ہوئے لینا ہے جس میں بہت سے لوگ ڈگمگا جاتے ہیں لیکن جب خدا آپ کا ساتھ دے اور آپ کو اپنی محنت پر یقین ہو تو کاروبار میں کامیابی سے آپ کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔

کھاڈی

بالکل اسی طرح کی کہانی پاکستان کے سب سے بڑے کپڑوں کے برانڈ کھاڈی کے مالک شمعون سلطان کی ہے جنہوں نے اپنی محنت اور حقیقی آئیڈیاز کی بنیاد پر ایک چھوٹی سے دکان سے پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ اور بین الاقوامی برانڈ بنا دیا۔ آج کھاڈی کی مقبولیت حد سے زیادہ ہے جس کی وجہ محنت، لگن اور مضبوط حوصلہ ہے۔ کپڑوں کا مشہور برانڈ کھاڈی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ہر کوئی کھاڈی کے کپڑوں کی خوبصورتی اور اس کے زبردست گلیمرز اسٹائل کی وجہ سے اس کو پہننا پسند کرتا ہے کیونکہ کپڑے کی کوالٹی میں کسی طرح کی کوئی کثر نہیں ہوتی ۔

کھاڈی کی شروعات کیسے ہوئی؟

13 دسمبر 1998ء کے دن کراچی کے علاقے زمزمہ میں ایک چھوٹی سی دکان سے بنائی گئی جسے شمعون سلطان نے بنایا اور اپنے طور پر چلایا۔ یہاں آپ کو بتادیں کہ کوئی بھی کام بناء محنت یا بناء پڑھائی کے ممکن نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ کام شروع کرنے سے قبل شمعون نے باقاعدہ فیشن ڈیزائننگ میں انڈس ویلی سے ڈگری حاصل کی اور کام کی غرض سے وہ انڈیا اور امریکہ میں بھی گئے جہاں انہوں نے یہ محسوس کیا کہ ہاتھ کی کڑھائی کے کپڑوں کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے، بالکل اسی طرح انڈیا جاکر انہوں نے دیکھا کہ وہاں ریٹیل پرائس پر کس طرح بزنس کیا جارہا ہے مذید یہ کہ دوسرے ممالک میں سلے ہوئے سٹچڈ کپڑوں کی مانگ کس قدر زیادہ ہے یہ وہ بنیادی آئیڈیاز ہیں جن کی بناء پر کھاڈی کی بنیاد رکھی گئی۔

پاکستان واپس آکر؟

شمعون نے پاکستان آ کر ہاتھ کی کڑھائی کے کپڑوں کو متعارف کروایا اور شروعاتی طور پر ان کے ڈیزائن مغلیہ سلطنت کے شاہکاروں کی عکاسی کرتے تھے جس کو پاکستانیوں میں بہت پسند کیا گیا۔ جس کے ساتھ ہی انہوں نے ریٹیل پرائس پر کپڑوں کا کاروبار مذید بڑھایا، اس وقت ظاہر ہے کہ مارکیٹ کا دباؤ بھی دیکھنا تھا کیونکہ اس سے قبل سلے ہوئے تیار شدہ کپڑے پاکستان میں زیادہ پسند نہیں کئے جاتے تھے مگر پہلی مرتبہ عوامی طرز پر تیار شدہ کپڑوں کو کھاڈی نے متعارف کروایا جس میں وہ بہت اچھی طرح کامیاب ہوئے اور پھر انہوں نے کراچی کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی اپنی برانچز کھولنی شروع کیں۔

مالیت؟

محنت اور لگن سے آگے بڑھتے ہوئے کھاڈی نے 2007 میں 3 ملین اور پھر 2016 میں 16 ملین کا سب سے بڑا کاروبار کرکے پاکستان کا نمبر ون برانڈ بن گیا۔

سب سے بڑا ویئرہاؤس:

کراچی میں کھاڈی نے 2015 میں کلفٹن میں سب سے بڑا ویئرہاؤس بنایا اور پھر پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کی آؤٹ لٹس بنائی گئیں۔ آج کھاڈی کی 50 سے زائد برانچز بیرونِ ممالک میں بھی ہیں۔ نہ صرف ملکی ماڈلز بلکہ غیرملکی ماڈلز بھی کھاڈی کے کپڑوں کو پہنتی اور پسند کرتی ہیں۔

شمعون کی بیوی بھی ساتھ ہیں؟

جی ہاں! شمعون سلطان کی بیوی سائرہ شمعون بھی اس کام میں اپنے شوہر کے شابہ بشانہ کھڑی ہیں وہ خود بھی ایک فیشن ڈیزائنر ہیں اور اس اتنے بڑے بزنس کو کھڑا کرنے میں سائرہ کی بھی برابر کی محنت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More