ماں کو حج کروانا چاہتا ہوں، اس لئے معذوری میں بھی کام کرتا ہوں ۔۔ 9 سالہ بچہ کیسے اپنی ماں کی خواہش پوری کرنے کے لئے محنت کر رہا ہے؟ جانیئے زندہ دل بچے کی کہانی

ہماری ویب  |  Oct 03, 2021

ماں کی محبت چھوٹا بچہ بھی اتنی ہی کرتا ہے جتنا ایک سمجدار اور بالغ بچہ کرتا ہے۔ کچھ بچے اپنی ماں کی اتنا کہنا مانتے ہیں کہ انہیں یاد رہتا ہے کہ والدہ نے کب اور کیا کہا پھر اسی نصیحت پر عمل کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک بچے کی کہانی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کے والد بھی روزانہ دیہاڑی پر کام کرتے ہیں اور والدہ بھی صفائی کا کام کرتی ہیں، اسد ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے چھ بھائی بہن ہیں یہ 9 سال کا ہے اور سب سے بڑا ہے، پیدائشی طور پر پولیو تھا جس کی وجہ سے ٹانگوں سے معذور ہوچکا ہے۔

اس کی والدہ کی خواہش ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ حج کریں۔ اسد اسی خواہش کی تکمیل کے لئے معزوری میں بھی دن رات محنت کرکے کماتا ہے اور اپنے چھوٹے بھائی کو بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے۔

اسد کہتا ہے کہ میں معذور ہوں میرے ٹھیلے پر لوگ آتے ہیں اور مجھے فری میں بھی پیسے دیتے ہیں ترس کھا کر لیکن میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ مجھ سے اتنے روپے کی چیز لے لو ترس نہ کھاؤ میری ماں کہتی ہے جو خود کما کر کھائے اسے اللہ پسند کرتا ہے اس لئے میں ہر حال میں خوش رہتا ہوں کم سے کم میں بھیک مانگنے والوں سے تو اچھا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More