حالات جیسے بھی ہوں انسان کو اپنی زندگی بھرپور جینی چاہیے اس بات کا منہ بولتا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو جس میں ایک نوجوان ایک انتہائی مصروف سڑک پر موٹر سائیکل چلاتا ہوا جا رہا ہے اور موٹر سائیکل کے ہینڈل پر موبائل اسٹیند پر موبائل رکھ کر فلم یا کوئی ویڈیو دیکھتا جا رہا ہے۔
عموماََ یہ اسٹینڈ کار وغیرہ میں موبائل فون رکھنے کیلئے لگایا جاتا ہے۔ یہ ویڈیو ہے تو پاکستان کی پر اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس شہر کی ہے۔ ویسے دیکھا جائے تو یہ ہر طرح سے قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس خلاف ورزی سے انہیں جیل بھی بھگتنی پڑ سکتی تھی ا ور انکی جان بھی جا سکتی تھی۔ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے بعد اس ویڈیو پر صارف انتہائی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جیسا کہ
بن یامین نامی ایک صارف نے کہا کہ آپ ایسے کراچی میں گھوم کر بتاؤ۔محمد خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ گھر میں ابو موبائل استعمال نہیں کرنے دیتے۔
عظیم مناسیا نامی صارف نے کہا کہ کل تک گاڑیوں میں ایل۔سی ۔ڈی دیکھی تو آج موٹر سائیکل پر بھی دیکھ لی۔ یہی نہیں بلکہ ایک صارف نے کہا کہ بھائی آخر دیکھ کیا رہے ہو، تو دوسرے نے کہا کہ آخر اتنی کیا مجبوری کیاہے؟
واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر ایسی دلچسپ و عجیب و غریب کئی ویڈیو ز سامنے آتی ہیں جس میں کوئی بوڑھا شخص ہاتھ چھوڑ کر موٹر سائیکل چلاتا ہے تو کبھی جوانوں کی طرح اسٹنٹ کرتا ہے۔ تو کبھی کوئی اپنی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے جس میں وہ عام لوگوں کی طرح کار میں نہیں بلکہ ہوئی جہاز یا ہیلی کاپٹر میں رخصت ہوتے ہیں۔