یہ حکومت ختم ہو جاتی اگر بزار کو پنجاب میں ن لیگ کا سہارا نہ ہو تو ۔۔ شازیہ مری نے ن لیگ کا پول کھول دیا

ہماری ویب  |  Sep 29, 2021

ملک کی 2 بڑی سیاسی پارٹیاں ہیں جو اقتدار کیلئے آپس میں ہی لڑتی رہتی ہیں ایسا ہی کچھ ابھی ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما شازیہ عطا مری کا بیا ن سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو 5 سا ل پورے کرنے دینے کی شرط پر نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے یہی نہیں بلکہ پنجاب میں بزدار حکومت کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے ورنہ یہ حکومت کب کی گر جاتی،

یہ کیسا بیانیہ ہے جو لاہور میں مختلف اور لندن میں الگ ہو جاتا ہے؟ یہ سب باتیں انہوں نے مریم نواز کے پارٹی اجلاس میں خطاب پر اپنے سخت ردعمل میں کہ کہ استعفیٰ دینا تو ایک بہانہ تھا اصل مقصد تو لانگ مارچ ملتوی کروا کر عمران خان کی حکومت بچانا تھی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ کا مقصد صرف اقتدار سے دور کرنے کی ناراضگی کی وجہ ہے ورنہ یہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔

مزید یہ کہ ہمیں پنجاب میں کمزور کرنے میں ن لیگ کا ہی ہاتھ ہے اور اس جماعت نے یہ کام اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے کیا، اور اب پی ٹی آئی نے بھی اسی کوکھ سے جنم لیا ہے جس بطن سے یہ جماعت پیدا ہوئی،پاکستان پیپلزپارٹی تو اس وقت سے اپنے بیانیے پر ڈٹی ہوئی ہے جب یہ جماعت چھانگا مانگا کی سیاست کرتی تھی، اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کونسلر کی سیٹ نہ جیتنے والے ہمیں سکھانا بند کریں،بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب ہارتے ہیں تو بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ ن لیگ پر لفظی گولا باری کرتے ہوئے یہ بھی کہہ ڈالا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو آج بھی زندہ ہے۔اور کہا کہ بلاول بھٹو کے جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد پورے پنجاب کی تحصیلوں میں ورکر کنونشن کرنے والی یہ جماعت کتنی مقبول ہے پنجاب میں وقت آنے پر معلوم ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More