بچوں کی دعائیں پوری ہو گئیں ۔۔ حکومت کا فیل ہونے والے بچوں کو پاسنگ مارکس دینے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Sep 15, 2021

خیبر پختو نخواہ حکومت نے نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔وزیر تعلیم شہرام تارکئی نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر میں بچوں کی امتحانات منعقد کیے گئے تھے اور بچے کورونا وائرس کی وجہ سے زہنی پریشانی کا شکار تھے اس لیے ہماری حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جو بچے بھی نویں اور دوسویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہوئے انہیں ہم 33 نمبر دے کر پاس کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ نیا تعلیمی سال اگست 2022 میں شروع ہوگا جبکہ سالانہ امتحانات مئی جون میں فل سلیبس سے لیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شہرام تراکئی نے کہا کہ الحمدللہ تعلیمی اداروں میں بڑی تعدادمیں ٹیچرز نے ویکسین لگوالی جبکہ 10سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو بھی والدین کی اجازت کے بعد ویکسین لگا دی گئی ہے، کےپی کے جن اضلاع میں اسکول بند ہیں وہاں16ستمبر سےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More