عمر شریف کے علاج سے متعلق اہم خبر ۔۔ سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے لیے بڑی رقم کا اعلان کر دیا گیا

ہماری ویب  |  Sep 14, 2021

پاکستانی معروف کامیڈین اور اداکار عمر شریف کے علاج سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سندھ حکومت نے ان کے علاج کے لیے بڑی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے معروف اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کرنے کے ساتھ 4 کروڑ روپے کی رقم بھی جاری کردی ہے۔

محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عمرشریف کا امریکا میں علاج کرانےکے لیے 4 کروڑ روپے جاری کردیےگئے ہیں، اس کے علاوہ ائیر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرشریف کے بیٹے جواد عمر نے بتایا کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے والدکے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا، امید ہے کہ والد جلد علاج کے لیے امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ عمر شریف کو آج امریکہ علاج کی غرض سے جانے کے لیے ویزا ملنے کا بھی امکان ہے۔

خیال رہے مقبول کامیڈین عمر شریف گزشتہ کچھ عرصے سے شدید علیل ہیں ، ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More