کسی نے بڑھاپے میں کیا کام تو کوئی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے ۔۔ گزشتہ ہفتے کونسی 6 تصاویروں کے چرچے سوشل میڈیا پر رہے؟

ہماری ویب  |  Sep 13, 2021

سوشل میڈیا کے ذریعے ہم ہر خبر سے با خبر رہتے ہیں کہ پاکستان اور دنیا بھر میں کیا کچھ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا آج کے دور میں صارفین کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

جیسا کہ 'ہماری ویب' کی جانب سے ہر نئے ہفتے کے آغاز میں گزشتہ ہفتہ کی وائرل ہونے والی خبروں پر نظر ڈالی جاتی ہے ، اسی طرح آج بھی ہم ہماری ویب کے صارفین کے لیے گزشتہ ہفتے کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز لے کر حاضر ہوئے ہیں۔

1- منال خان کی شادی

گزشتہ ہفتے اداکارہ منال اور احسن کی شادی کے چرچے آسمانوں کو چھو رہے تھے۔ جوڑے کی مایوں ، بارات اور ولیمے کی کوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔

نئے جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے چاہنے والوں کے بہت پسند آئیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

2- عمر شریف کی وائرل تصویر

اس وقت پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف شدید بیماری کی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پورا پاکستان ان کی صحتیابی کے لیے دعاؤں میں مشغول ہے۔ شوبز اور دیگر فنکار برادری بھی ان کی لمبی زندگی کی دعائیں کر رہی ہے۔

3- ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی افواہ اور ان کی وائرل تصویر

ایٹم بم کے مالک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اسپتال سے زیر علاج تصاویر سوشل میڈیا پر چھائی رہیں۔ تمام سوشل میڈیا صارفین ان کی صحت کے لیے دعا گو تھے۔ وہ اب اپنے گھر صحتیاب ہوکر جا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کچھ غیر تصدیقی پیجز نے ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں بھی چلائیں جس پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انہیں بھرپور انداز میں اپنے ویڈیو پیغام میں جواب دیا تھا۔

4- 73 سال کے فوڈ ڈیلیوری بوائے

یہ ہیں اسلام آباد کے علاقے گولڑہ شریف کے رہائشی 73 سالہ وزارتِ خزانہ کے رئیٹائرڈ سُپرنٹینڈینٹ فیاض اختر فیضی صاحب۔

73 سالہ وزارتِ خزانہ کے رئیٹائرڈ سُپرنٹینڈینٹ فیاض اختر فیضی صاحب فوڈ ڈیلیوری بوائے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ان کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر چلتے رہے۔

5- طالبان کے جہاز کے پروں پر جھولا جھولنے کی وائرل ویڈیو

گزشتہ ہفتہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں طالبان کو نیٹو کے جہاز کے پروں پر جھولا جھولتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا کہ افغان طالبان جہاز کے پر میں جھولا ڈال کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیچھے سے ایک طالبان جنگجو رسی پر بیٹھ دوسرے طالبان کو جھولا دے رہا ہے۔

6- اقرا عزیز کا منال کی شادی پر اپنے ولیمے کا لباس پہنا

منال خان کی شادی پر اقرار عزیز نےاپنے ولیمے کا لباس زیب تن کیا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہاتھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More