ہماری ویب | Sep 11, 2021
اسپتال میں مریض اپنی جان بچانے جاتے ہیں لیکن کیا کیا جائے جب اسپتال خود غیر محفوظ ہوجائے؟ ایسا ہی کچھ ہوا ہے لاہور میں جہاں گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد لاہور جنرل اسپتال پانی سے بھر گیا ہے یہاں تک کہ پلاسٹک سرجری وارڈ میں مریضوں کا سامان تیرنا شروع ہوگیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کی تعمیر کے بعد یہ وارڈ کافی نیچے آچکا ہے۔ اب اسے اسپتال والوں کی غفلت کہیں یا حکومت کی نااہلی کہ پانی اسپتال سے ابھی تک نکالا نہیں جاسکا۔ لیکن جو بھی ہے اس صورت حال کا سب سے زیادہ نقصان وہ غریب عوام اٹھا رہی ہے جو علاج کے لئے یہاں موجود تھی اور اب پانی بھرے وارڈ میں رہنے پر مجبور ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More