تم گھبراؤ نہیں کچھ نہیں ہوگا ۔۔ نور مقدم کو قتل کرنے کے بعد ملزم کے والد بیٹے کو تسلیاں دیتے ہوئے کیا کہہ رہے تھے؟ ملزم ظاہر جعفر کے ہولناک انکشافات

ہماری ویب  |  Sep 11, 2021

اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق افغان سفیر کی بیٹی نور مقدم کیس میں ہولناک انکشافات ملزم نے خود کیے ہیں۔ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ نور نے مجھ سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اسے زبردستی کمرے میں بند کر دیا اور چوکیدار سے کہا کہ کسی کو گھر کے اندر نہ آنے دے اور نہ نور کو جانے دے۔

مزید یہ کہ ملزم نے نور مقدم کا موبائل فون دوسرے کمرے میں چھپا دیا بعد ازاں ملزم کی ہی نشاندہی پر یہ فون اسی کمرے کی الماری سے ملا۔

جب ملزم طاہر جعفر نے اس قتل کی اطلاع اپنے والد کو فون پر دی تو ملزم کے والد زاکر جعفر نے کہا کہ گھبرانے کی تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہمارے بندے آرہے ہیں وہ لاش کو ٹھکانے لگا دیں گے اور اسے وہاں سے نکال لیں گے۔پولیس کے مطابق ملزم کے والد اگر اس واقعے کی بروقت اطلاع دے دیتے تو بچ جاتے لیکن انہوں نے ملزم کی مدد کی تو وہ اب انہیں بھی کیس میں شامل تفتیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ملزم کے بیان کے مطابق تھراپی ورکس کے امجد محمود سے جھگڑا غلط فہمی پر ہوا، تھراپی ورکس کے ملازمین نے ملزم کا فعل چھپانے اور شہادت ضائع کرنےکی کوشش کی، تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے وقوعہ کا اندراج بھی نہیں کروایا، تھراپی ورکس کے زخمی ملازم امجد نے میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کروایا۔

واضح رہے کہ یہ تمام ہولناک انکشافات ملزم ظاہر نے پولیس تفتیش میں کیے جس کے بعد جب انہیں آج معزز عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو متعلقہ اداروں نے عدالت میں عبوری چالان پیش کیا جس میں بتایا گیا کہ ملزم ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرنے کا اعترافی بیان دیا جبکہ ڈی این اے رپورٹ سے مقتولہ نور مقدم کا ریپ بھی ثابت ہوا، ملزم نے نور مقدم کو قتل کر کے سر دھڑ سے الگ کرنےکا بیان بھی دیا۔

اب یہاں یہ واضح کر دینا بھی بہت ضروری ہے کہ پولیس کی جانب سے نامکمل عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے لیپ ٹاپ، موبائل فون پر رپورٹ آنے پر ضمنی چالان داخل کروایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More