مشہورو ومعروف کامیڈین عمر شریف کی اہلیہ نے دنیا بھر میں عمر شریف کے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ عمر شریف کی صحت یابی کیلئے جتنا ہو سکے دعا کریں ۔ اور اہلیہ زرین عمر نے فیس بک پر عمر شریف کے نام سے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے عوام سے یہ درخؤاست کی ہے کہ دعاؤں کا سلسلہ نہ رکے کیونکہ اگلے 24 گھنٹے عمر شریف کیلئے انتہائی اہم ہیں۔
مزید یہ کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے عمر شریف نے اپنا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر اسپتال سے شیئر کیا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہو کر کہہ رہے تھے کہ عمران خان صاحب ڈاکٹرز نے کہا کہ میرا علاج باہر ہو سکتا ہے اس لیے مجھے امریکا جانا ہوگا وہاں میرا علاج ہو سکے گا صرف یہی نہیں بلکہ کامیڈی کے بادشاہ نے وزیراعظم عمران خان کو یہ بھی یاد دلایا کہ آپ نےکوئی بھی چیز کی اس میں آپ نے مجھے پکارا تو میں نے لبیک کہا، آج امید ہے آپ بھی میری آواز پر ضرور لبیک کہیں گے۔
درد دل رکھنے والے عمر شریف کا یہ بیان سامنے آتے ہی حکومت نے بھی انکی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ایک ٹی وی شو کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا دیا کہ انکی طبعیت کا سن کر بہت افسوس ہوا انکا پیغام وزیراعظم تک ضرور لے کر جاؤں گا اور امریکا،سعودی عرب اور جرمنی میں اگر انکا علاج ہوسکتا ہے تو جلد ان ممالک میں موجود اپنے سفارتخانوں سے رابطہ کر کہ جلد انکا علاج کروایا جائے گا۔
لیکن اب اب سے کچھ منٹ قبل معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی کی جانب سے عمر شریف کے علاج کے حوالے سے فیسبک پر ایک پوسٹ سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے وزیرعظم صاحب کے آفس سے فون آیا ہے جنہوں نے عمرشریف صاحب کے جلد بیرون ملک سفر کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمر شریف کوصرف دل ہی کی تکلیف نہیں بلکہ اب تو انکی یاداشت کو بھی نقصان پہنچنے لگا ہے ، انکی بیماری کی تصدیق انکے بیٹے جواد شریف نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان سے کی تھی۔