ستمبر کے شروعات سے ہی مون سون بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، اور اب محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے تیسرے اسپیل کی پیشگوئی سامنے آچکی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر قائد میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے ہیں، تاہم تیز بارش کے امکانات واضح نہیں ہیں۔
ڈائریکٹر میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں شام سے بادل برسنا شروع ہوسکتے ہیں، مون سون سسٹم کا اثر زیادہ تر مشرقی سندھ کے علاقوں پر رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارشوں کی پیش گوئی ہے جبکہ آج کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی تھی۔