بارش تو ہے رحمت لیکن غریبوں کیلئے یہ کئی مرتبہ زحمت کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ بلکل ایسا ہی ہوا کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی قصبہ کالونی نامی ایک کالونی میں گھر کی چھت گر گئی جس کے باعث ماں سمیت 3 بچے مر گئے۔پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ قصبہ کالونی کی ایم ۔پی۔آر کالونی کی گلی نمبر 15 میں پیش آیا۔
یہی نہیں بلکہ اس افسوسناک واقعہ پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ بارش کا پانی جیسے ہی کالنی میں داخل ہوا تو اس گھر میں بھی داخل ہو گیا جس کے باعث اس گھر کی چھت گر گئی ۔پانی کو گھر میں داخل ہوتا دیکھ کر ان بچوں کا باپ اور دیگر اہلخانہ باہر نکل تو آئے لیکن ماں اور 3 بچے گھر میں ہی سو رہے تھے اور انہیں نکال کا وقت ہی نہیں مل سکا۔
اور جیسے ہی باپ اور دیگر اہلخانہ گھر سے باہر نکلے گھر کی چھت گر گئی۔واقعے کی اطلاعال ملتے ہی پولیس، رینجرز اور ریسکیو زرائع موقعے پر پہنچ گئے اور گھر کے ملبے کا ہٹانا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائے عزیز کا کہنا ہے کہ اب تک ماں اور بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیااور ایک 10 سالہ بچے کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال لیا گیا ۔مزید یہ کہ زخمی بچے اور لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے دیگر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔