آج ہم یہاں ان مشہور سماجی اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات کا زکر کر رہے ہیں جن کی موت کی جھوٹی خبروں نے انہیں خود بھی حیرت میں ڈال دیا، آیئے جانتے ہیں، وہ کون کون سے لوگ ہیں اور کب انکی موت کی خبریں سامنے آئیں۔
عمر شریف:
مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف کی صحت سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انکے بیٹے جواد شریف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے پر والی انکے والد کی صحت سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں کیونکہ اس وقت انکے والد اسپتال میں زیر علاج ہیں اور کافی وقت سے انہیں دل کی تکلیف بھی ہے اور اب انکی یاداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔
بیٹے جواد شریف کا مزید کہنا ہے کہ والد صاحب کی صحت یابی کے بعد انکے ساتھ ایک ویڈیو بنا کر ضرور انکے چاہنے والوں تک پہنچاؤں گا ساتھ ہی ساتھ اپنے والد عمر شریف کے چاہنے والوں سے والد صاحب کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست بھی کر ڈالی۔
مزید یہ کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے عمر شریف کی وہیل چیئر پر بیٹھے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں واضح دیکھا جا سکتا تھا کہ انکی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور وہ چہرے سے بھی کافی کمزور اور بیمار لگ رہے تھے ۔یہ کافی بیمار ہیں لیکن حیات ہیں ۔انکی یہ تشویشناک حالت دیکھنے کے بعد انکے مداحوں نے دنیا بھر سے انکے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔
عمر شریف کی طبعیت پر اداکار فیصل قریشی کا رد عمل:
واضح رہے کہ عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائیٹس نے انکی انتقال کی خبریں چلا دیں تھیں جن پر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چند لائکس کی خاطر جعلی خبریں چلا دیتے ہیں ۔ عمر شریف پاکستان کا اثاثہ ہیں، ہاں وہ اسپتال میں ضرور ہیں لیکن اب انکی طبعیت کافی بہتر ہے ۔ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ ایسی خبریں پھیلانے والے شرم کریں اور خدا کا خوف کریں۔
آئزہ خان اور دانش تیمور:
22 مئی سن 2020 جمعہ کو کراچی کے قریب پی ۔آئی۔ اے کا طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنا شرو ع ہو گئیں کہ اس طیارے میں دانش تیمور اور انکی اہلیہ آئزہ خان بھی سوار تھے جو کہ انتقال کر گئے ہیں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی لیکن یہ خبر بلکل جھوٹی تھی اور اسکی تردید آئزہ خان نے خود اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ شیئر کر کے کیا اور کہا کہ اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے کہ جولوگ کوئی بھی خبر بنا تصدیق کے سوشل میڈیا پر پھیلا دیتے ہیں۔
عبدالقدیر خان:
24 ستمبر سن 2019 کو مشہور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ملک دشمن عناصر اور احسان فراموش لوگ یہ خبریں پھیلا رہے ہیں کہ میں بیمار ہوں اور میرا انتقال ہو گیا ہے لیکن ایسا کچھ نہیں میں بلکل ٹھیک ہوں، اگر ایسا کچھ ہوا تو اسکا اعلان میرے گھر سے کیا جائے گا۔
ساتھ ہی ساتھے یہ بھی کہا کہ قوم بے فکر ہو جائے اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں مزید یہ کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کا منہ سیاہ ہو اور اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔واضح رہے کہ یہ پیغام انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کر کے قوم تک پہنچایا۔
ثناء خان:
12 مئی سن 2021 کو سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار ثناء خان جنہوں نے اب فلمی دنیا کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی مذہب اسلام کیلئے وقف کر دی ہے لیکن جب وہ فلمی دنیا میں تھیں تو اس وقت انکی یہ خبر کافی گردش کرتی رہی کہ انکا ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا ہے لیکن یہ خبر بھی جھوٹی نکلی جس کا ثبوت انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کر کے دیا اور کہا کہ میں بلکل ٹھیک ہوں اور جب سے یہ خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے تب سے ہی مجھے پوری دناس سے فون آرہے ہیں لیکن میر انتقال ہو اہی نہیں۔
فریدہ جلال:
20 فروری سن 2017 کو ہندوستان کی مشہور زمانہ اداکارہ فریدہ جلال کے بھی انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں جس پر انکا کہنا تھا کہ میں بلکل صحت مند ہوں اور مجھے کچھ نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر اپنی موت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب یہ خبر سوشل میڈیا کی زینے بنی تو پہلے تو میں ہنستی رہی ارو میرا موبائل فون 30 منٹ تک بجتا ہی رہا اور لوگوں کے فون آتے رہے۔
حیرت کی بات تو یہ ہے کہ دنیا بھر کی معلومات رکھنے والی ویب سائیٹ ویکیپیڈیانے بھی انہیں اس دنیا سے رخصت کر دیا تھا اور کہا کہ 67 سال کی عمر میں یہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں لیکن ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں، فریدہ جلال ابھی زندہ ہیں۔ انہوں نے کچھ کچھ ہوتا ہے اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی بڑی فلموں سمیت کئی بری فلموں میں کام کیا۔